Sugar | چینی
Aug 13 2025
Mar 08 2025 14:07:01 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 12250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 12600/12900 جبکہ گولی دھنیا 12900/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا رام گنج منڈی میں آج 21000 بوری تک کی آمدن ہے اور 7000 سے 12000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ .
Mar 08 2025 14:06:20 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 33000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 38500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا اونجھا منڈی میں آج نیو زیرہ کی آمدن 52000 بوری تک ہے آمدن کے پریشر کی وجہ سے 100/200 روپیہ کوئںٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 21150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 08 2025 13:41:45 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ نرم ہے۔ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 16200 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 16200 روپیہ کوئنٹل رمضان 16100 سفینہ شوگر ملز کے 16100 یونیکول 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 16100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ نو سیل کنجوانی نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو 15750 اتحاد 15775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 15825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 15875 اتفاق 15900 آر وائی کے 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں میں بھی پرافٹ ٹیکنگ ہے 15925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیریں سندھ اومنی گروپ 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Mar 08 2025 13:05:59 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 08 2025 13:04:00 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 22000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Mar 08 2025 13:03:09 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 23500/24000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بیچ کمزور ہے۔ ہائبرڈ کھڑے مال شارٹ ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ شہزادی کوالٹی کی بھی آرائیول کم ہے 1 گاڑی تک کی آمدن ہو جاتی ہے اور 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں آمدن کم تھی 200/300 بوری تک کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 24000/25000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 08 2025 12:35:54 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 3000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3100 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی لائنوں پر 3150 اور ملتان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا 5 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 275 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 08 2025 12:34:44 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مکئی دیسی ملتان منڈی میں 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 08 2025 12:27:09 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ کمزور ہی نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا نے پچھلے تین ماہ میں 1529375 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں 1107958 ٹن کالا چنا صرف انڈیا نے خریدا ہے۔ آسٹریلیا نے جنوری میں 395428 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے 2.5 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ اسکے بعد دوسرے نمبر پر پاکستان 72786 ٹن جبکہ بنگلہ دیش نے 55336 ٹن تک کالا چنا خریدا ہے جنوری میں۔ انڈیا نے پچھلے تین ماہ میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 لاکھ ٹن سے زائد کالا چنا خریدا ہے آسٹریلیا سے۔ جبکہ 2023 اور 2024 ملا کر 83000 ٹن انڈیا کی امپورٹ تھی کالے چنے کی۔ اس لیے آگے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کالے چنے کی مندہ تیزی میں انڈیا اہم قردار ادا کرے گا۔ دوسری جانب اگر انڈین حکومت کی حکمت عملی کو دیکھا جائے تو وہ اپنے پاس مال زیادہ سے زیادہ سے زخیرہ رکھنا چاہتا ہے تاکہ آگے نرخ کنٹرول میں رکھے جا سکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی یعنی کالے چنے کی کی کم سے کم قیمت 5600 تک مقرر کی ہے۔ ایم ایس پی بہتر اس لیے مقرر کی ہے تاکہ لوکل کسانوں کو بھی متوازن ریٹ مل سکے۔ 5600 والا ڈالر میں 642 تک کا لیول بنتا ہے۔ اس وقت بکنگ کا 700 ڈالر کا لیول ہے جو کراچی پورٹ پر 218.54 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ زیادہ سپلائ ہونے کی وجہ سے 28/29 روپیہ کلو انڈر کاسٹ چل رہی ہے اور آگے پائپ لائن میں بھی مال بک ہیں۔ جب تک لوکل فصل آنی ہے دو جہاز اور آ جانے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ اور سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے امپورٹرز حضرات بکنگ میں تو نہیں جائیں گے جیسے جیسے لوکل مارکیٹ کمزور ہو رہی ہے تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ کیونکہ اب نیچے آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا کے کہاں تک مارکیٹ آئے۔ پاکستان میں بھی کالے چنے کی قیمت سپورٹنگ پرائس سے نیچے ہی چل رہی ہے اور عموماً دیکھا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء سپورٹنگ پرائس سے ہی تیز ہو جاتی ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ مال کھائے پیے جاتے ہیں۔ اس لیے جیسے جیسے لوکل بازار نیچے جاتا جا رہا ہے لانگ ٹرم کے لیے تھوڑے تھوڑے مال خریدنے چاہیں۔ تگڑے گھر وقت سے پہلے ہی مال خریدنا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ ریٹوں کے حساب سے چلتے ہیں نا کہ وقت کے لحاظ سے۔ اسٹریلیا انڈیا اور پاکستان تینوں مارکیٹوں کا اگر موازنہ کیا جائے تو آسٹریلیا 700 ڈالر کے لیول پر ہے انڈیا 650 جبکہ پاکستان 600 ڈالر کے لیول پر چل رہا ہے۔ اس لیے آگے جیسے جیسے مارکیٹ کمزور ہو لوکل میں ساتھ ساتھ خریداری کرتے جانا چاہیے۔ .
Mar 08 2025 12:17:01 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 13200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ برما کے مالوں کے 12100/1200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل میں مال کم ہیں اور مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott