Sugar | چینی
May 10 2025
Mar 06 2023 12:00:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 275.86 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 13500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 06 2023 11:47:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2900/2950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ دوسری جانب تھل منڈیوں میں مارکیٹ مزید 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 7500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 06 2023 11:34:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور پرانی 8200 جبکہ نئ 8100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے تھوڑے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔حیدر آباد منڈی میں 7900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں زیادہ تر کام کابلی مونگی کا ہو رہا ہے 7500/7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ مونگ 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 06 2023 11:26:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو نرم اوپن ہوا ہے اور 171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 7200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کام ہو رہے ہیں۔ مال ِبک رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹینگ بھی ہو رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 275.86 روپیہ تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً 6400 ٹن (200 ٹرالا ) مال لوڈ ہو چکا ہے پنجاب اور حیدر آباد سندھ کے لیے۔ .
Mar 04 2023 23:09:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 9100 سے 9110 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارچ کے سودوں کا 9335 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 04 2023 19:04:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں گرم ہو گئی ہے 208 سے 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور ریگولر کوالٹی 214 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں فیصل آباد کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج شام کے اوقات میں ریٹیل میں بمپر قسم کی گاہکی نکلی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی ٹائیٹ ہے۔ .
Mar 04 2023 18:14:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی شام کے اوقات میں 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 295/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبک سارٹیکس مالوں کے 315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو پاؤڈر والے ہلکے مال 270 تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ سوڈان کوالٹی 300 اسٹریلیا 6/7/8 320/345 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا مال ہلکے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 330/350 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اچھے مال۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380/390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 10 روپیہ مزید تیز ہوئے ہیں اور 490/500 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن مال شارٹ ہیں۔ .
Mar 04 2023 18:06:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز شام کے اوقات میں 9085/90 پہ رکی ہوئی تھی ٹکس پیڈ۔ جبکہ ٹیکس ان پیڈ 9015 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کا 9320 کا گاہک ہے۔ اگر چہ ریٹیل میں آج تھوڑا گاہک سست تھا اس کے باوجود مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ کیونکہ ڈیلر حضرات کھل کر مال بھی نہیں بیچتے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے ایک دو دن کی بات ہے مارکیٹ پھر چل پڑے گی کیونکہ ملیں مضبوط ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی ملوں گا ایکسپورٹ کے کوٹہ کا سندھ ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے کہ کس مل کو کتنا کوٹہ ملے گا امید ہے منگل تک فیصلہ آ جائے گا ہائیکورٹ کی جانب سے۔ چونکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے چند دن ادھر ادھر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جیسے ہی فیصلہ آنے گا سندھ کی مارکیٹ وہیں مزید پلس ہو جائے گی۔ بعض ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے کے فوراً بعد زیریں سندھ کی مارکیٹ 9500 بن سکتی ہے حاضر میں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں بھی سیل نہیں کر رہی ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب میں سرگودھا اور فیصل آباد سائیڈ کی ملیں بھی کھل کر مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ اس لئے پیر کی شام سے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونا شروع ہو جاے گی۔ حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پیسے والے دل کھول کر خریداری کریں۔ .
Mar 04 2023 17:40:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 161 شیڈ کے مال 155 جبکہ جہاز کے مال میں 148/50 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیڈ سے مال تقریباً فارغ ہو گیا ہے 2 ہزار ٹن مال ہے جو اگلے تین چار دن تک فارغ ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز آج آیا ہے لیکن فل الحال جہاز سمندر میں ہی کھڑا ہے ماہرین کے مطابق جہاز کو 8 تاریخ تک برتھ ملے گا اتنی دیر میں شیڈ والے مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گاہکی اسوقت اچھی ہے تقریباً 20 ٹرالے روزانہ لوڈ ہو رہے ہیں یہ تقریباً 800 ٹن ییلو پیس بنتی ہے روز کی۔ آگے جہاز میں ڈیلیوری امید ہے 15 مارچ تک شروع ہو گی۔ اگر اس درمیان گاہکی زیادہ نکل آئ تو مارکیٹ میں ایک ہفتے کا گیپ بھی بن سکتا ہے۔ اور مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ .
Mar 04 2023 17:32:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مرچ ثابت فیصل آباد شہزادی کوالٹی 17500/18500 جبکہ کولڈ اسٹور والی ہائبرڈ 19000/19500 جیسے حالات ہیں۔ نئی ہائبرڈ 21000 میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج بھی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ صرف گاہکی نکلنے کی دیر ہے ہمارے پاس صرف ایک ماہ کا مال ہی نظر آ رہا ہے۔ آج انڈیا میں 200 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 3200 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بھی پاکستانی ایکسپورٹرز کے کنری منڈی کے ٹریڈرز کو فون آے ہیں کہ ہمیں مال چاہیے لیکن پاکستان کی کنری منڈی میں کچرا کوالٹی مال آرہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تو بہت مضبوط ہے لیکن فیصل آباد منڈی میں گاہکی کا انتظار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ امید ہے اگلے ہفتے سے گاہکی نکل آے گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott