Sugar | چینی
Aug 09 2025
Mar 17 2025 12:00:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 12900/13000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ تھل میں مال کم ہیں تاہم امپورٹ میں مال آرہے ہیں۔ برما کے مالوں کے 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 15 2025 23:45:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے حوالے سے آج ملوں اور گورنمنٹ کے درمیان میٹنگ بغیر نتیجے کے ختم ہوئ صبح پھر میٹنگ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کا موقف ہے کہ چینی کا ریٹ فکس کیا جائے۔ تاہم گورنمنٹ چاہتی ہے کہ 14000/15000 تک ریٹ فکس ہوں لیکن ملیں نہیں مان رہی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں کہتی ہیں ہم نے گنا مہنگا لیا ہے اور ہمیں چینی 175 روپیہ کلو سے کم نہیں پڑتی۔ صبح دوبارہ میٹنگ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوسری جانب سندھ سائیڈ میں ایف بی آر نے بھی سختی شروع کر دی ہے ایف بی آر نے ملوں کو کہا ہے کہ سیل ٹیکس کی انوائس کاٹیں۔ جبکہ ملیں کہتی ہیں ہم نے چینی 13000/14000 میں بیچی ہوئی ہے ہم کیوں 6/7 روپیہ ٹیکس بھریں۔ یہ مسائل بھی چل رہے ہیں ساتھ ساتھ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سپیشل برانچ نے فیصل آباد اور لاہور کے چند ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک بھر کے ڈیلروں کے فون نمبر بند تھے اور مارکیٹ میں کوئی کام کاج نہیں تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق امید ہے گرفتار شدہ ڈیلر کل تک رہا ہو جائیں گے اور دوسری جانب ملوں کی اور گورنمنٹ کی میٹنگ کے متعلق بھی کچھ نہ کچھ باتیں سامنے آ جائیں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی مارکیٹ کی ٹون واضح نہیں ہے اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ الحمدللہ ہم نے آج سے آٹھ دن قبل باقاعدہ تبصرہ لکھا تھا جس میں ہم نے لوگوں کو کہا تھا چینی کو ایک دفعہ فارغ کر لیں۔ ہمارے جتنے پرانے ممبر ہیں جو ہمارے ساتھ تین چار سالوں سے جڑے ہوئے ہیں ان لوگوں نے تو چینی فارغ کر دی اور ایک دفعہ نفع پکا کر کے پیسے سمیٹ لئے تاہم جو نئے لوگ ممبر بنے ہیں ان میں چند لوگ ہیں جو شائد ہماری بات پہ عمل نہیں کر سکے۔ اس وقت جلد بازی بالکل نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ چند دن تک چیزیں سامنے آئیں گیں۔ جیسے جیسے ہمارے پاس خبریں آتی جائیں گیں ہم آپ کی خدمت میں پیش کرتے جائیں گے۔ ابھی حالات و واقعات کا انتظار کریں۔ چینی ان شاءاللہ دوبارہ موقع دے گی لیکن تھوڑا صبر درکار ہے۔ آخر میں میری گزارش ہے اپنے ممبران سے کہ ہماری پوسٹوں کے سکرین شاٹ لے کر گروپوں میں نہ پھینکا کریں صرف ریپوٹ پڑھا کریں اور چپ چاپ اپنا کام کر لیا کریں۔ کیونکہ جب خبریں لیک ہو جاتی ہیں تو اس میں ہمارا نہیں بلکہ آپ لوگوں کا ہی نقصان ہے جب سارے جہان کو بیک وقت خبر مل جائے تو نہ بندہ مال بیچ سکتا ہے نہ لے سکتا ہے۔ سمجھدار کھلاڑی اپنا کام پورا ہونے کے بعد ہی لوگوں کو بات بتاتے ہوتے ہیں۔ اس لئے براے کرم ہماری پوسٹیں گروپوں پہ لیک نہ کیا کریں۔ کیونکہ جب آپ پوسٹیں لیک کرتے ہیں تو پھر ہم خُفیہ خبریں کھل کر نہیں لکھ سکیں گے۔ اور اگر آپ ہماری ریسرچ رازداری سے اپنے پاس رکھیں گے تو پھر وہ خبریں بھی آپ کو دیں گے جو آپ نے زندگی میں کبھی نہیں سنیں ہونگی۔ اپنا بہت سارا خیال رکھئے گا اللہ حافظ۔ .
Mar 15 2025 18:01:43 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال آج کسی ڈیلر کا نمبر نہیں لگ رہا ہے۔ حاضر میں کوئ کام کاج نہیں ہے۔ سب کے فون بند ہیں۔ جیسے ہی کوئ کام کی اطلاعات موصول ہونگی اپڈیٹ کر دی جائے گی۔ .
Mar 15 2025 17:08:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 197/200 جبکہ مشین کلین 212/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 6800/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300 جبکہ 7 ایم ایم مال 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے 58/60 کاؤنٹ 1085 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 295/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 412/18 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیرکا سے 1250/75 ڈالر تک ریٹ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 15 2025 17:07:58 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 15 2025 17:07:17 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 198/99 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 15 2025 17:01:05 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 10850 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Mar 15 2025 16:57:11 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21500/22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 15 2025 16:50:38 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13000/13100 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Mar 15 2025 16:38:31 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 114/114.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ آمدن کی وجہ سے سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott