Sugar | چینی
Aug 15 2025
Apr 05 2025 12:39:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ریگولر کوالٹی مال 11700/800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
Apr 05 2025 12:39:13 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار دادو ملتان منڈی میں مارکیٹ 100/200 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 3650/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3800/3850 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3950/4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ آگے وکرا اچھا نکلا تو مارکیٹ مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ہائبرڈ جوار گنگا 270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 352 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100/200 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 6600/6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 50/60 گٹو تک کی آمدن تھی۔ .
Apr 05 2025 12:15:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گجرخان کوالٹی لوڈ میں 50 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Apr 05 2025 12:11:43 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 16600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ امریکہ کے امپورٹ ٹیرف کی وجہ سے گوار کی انٹرنیشنل مارکیٹ 100 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 5257 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Apr 05 2025 12:10:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 13000/13100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ اونچے ہیں جسکی وجہ سے سٹاکسٹ اپنا مال فارغ کر چکے ہیں۔ .
Apr 05 2025 11:52:15 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن سائڈ 4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 10700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Apr 05 2025 11:46:42 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 196.5/197 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 204 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ سرگودھا سائڈ تھل کے مال فل مئی بائر آپشن کا 8450 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ .
Apr 05 2025 00:12:05 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ مزید تیز ہوا ہے اور 197 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ والا 204 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ انویسٹر بھر پور خریدار ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو چار امپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انویسٹر خریدار ہیں اس سے محسوس ہو رہا ہے کہ مارکیٹ دو چار دن میں ہی 200 کا لیول ٹچ کر جاے گی۔ کیونکہ گاہک زیادہ ہے جبکہ بیچ تھوڑی تھوڑی آ رہی ہے۔ ہر دو چار ٹرالوں کے بعد روپیہ بڑھا کر کام ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امپورٹرز کے پاس بھی مہنگے چنے ہی پڑے ہوے ہیں اس لئے وہ کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Apr 04 2025 23:02:13 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 196 تک سودے ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 203 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ الحمدللہ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم نے دو دن کالا چنا کی کاشت کے مین مین علاقوں کا سروے کیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل میں فصل کے حالات انتہائی کمزور ہیں۔ عید سے پہلے ہمیں لگتا تھا کہ فصل 3 سے ساڑھے تین لاکھ ٹن نکلنی چاہیے لیکن وہاں جا کر جو نقشہ ہم نے دیکھا وہ سرا سر الٹ تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فصل پچھلے سال سے کم۔سمجھنی چاہیے زیادہ نہیں۔ گزشتہ سال کالا چنا کی فصل تقریباً دو لاکھ ٹن کی لوگ گنتے تھے۔ اس سال ہم سمجھتے ہیں فصل اس سے بھی کم ھے۔ فصل کافی کٹ چکی ہے۔ کئ علاقے ایسے بھی دیکھنے میں آے جہاں بیج بھی واپس نہیں آے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت مارکیٹ آسٹریلیا کے پیچھے چلے گی۔ اور آسٹریلیا سے آج 695/700 ڈالر کے ریٹ ریٹ موصول ہوے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 217 روپیہ من تک پڑتے ہیں۔ جبکہ کراچی کی مارکیٹ میں ابھی بھی 196 روپیہ کلو ریٹ ھے جو امپورٹ کے پڑتے سے 21 روپیہ کلو نیچے ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی تھل سارا خالی ہے اور پنجاب کے ٹریڈرز نے بھی خریداری کرنی ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق ابھی کم از کم سوا لاکھ ٹن مزید بکنگ چاہیے پائپ لائن بھرنے کیلئے۔ اور جب پاکستان مزید بکنگ کیلئے آسٹریلیا جاے گا تو ہمیں لگتا ہے 25/50 ڈالر مزید تیزی آ سکتی ہے آسٹریلیا کی مارکیٹ میں۔ اس تناظر میں ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا کراچی 220/225 روپیہ کلو بک سکتا ہے۔ یعنی کہ 25/30 روپیہ کلو کی تیزی لگتی ہے۔ ان ریٹوں میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Apr 04 2025 20:48:16 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا ایڈوانس پیمنٹ پر 194/194.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انویسٹرز گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott