Sugar | چینی
May 14 2025
Apr 18 2023 02:27:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10675 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے ٹیکس پیڈ کے۔ جبکہ اپریل کے سودوں کی 10850 جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودے 11500 تک ہوے ہیں۔ 600 ڈیپازٹ کے ساتھ 11550 تک کام ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ غیر مستحکم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے اگلا ہفتہ خریداری کا ہفتہ ہے۔ عید الفطر کے بعد جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ سنبھل جائے گی۔ صوبہ بندی کی وجہ سے کے پی کے۔ سندھ اور بلوچستان میں سپلائی لائن شارٹ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ چند دن بعد کے پی کے سندھ اور بلوچستان میں پنجاب کی نسبت فرق زیادہ ہو جانے کے امکانات ہیں۔ پہلے سندھ کی ملوں کا اور جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو کا فرق 250 روپیہ کوئنٹل کو ہوتا تھا جو اب بڑھ کر 450 ہو گیا ہے۔ اسی طرح کے پی کے میں بھی فرق زیادہ ہو جائے گا کیونکہ پنجاب سے دوسرے صوبوں کو کھل کر ترسیل نہیں ہو رہی ہے۔ ملیں ابھی تک سیلنگ نہیں دے رہی ہیں نہ جنوبی پنجاب کی اور نہ ہی سندھ کی ملیں مال بیچ رہی ہیں۔ صرف لوکل سطح پر گھبراہٹ ہے۔ امید ہے یہ گھبراہٹ چند دن بعد دور ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملوں میں تقریباً 4.5 سے 5 لاکھ ٹن مال ہیں جو پیڈ مال ہیں۔ یعنی یہ مال ریٹیلرز ٹریڈرز اور ڈیلر کے مال ہیں۔ جبکہ 2 جون تک ہمیں 9 لاکھ ٹن مال چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو پیڈ مال ملوں میں لوگوں کے پڑے ہوئے ہیں وہ اتنے زیادہ نہیں ہیں کہ ڈیڑھ مہینہ نکال جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد میں جو مال پڑے ہوئے ہیں وہ انویسٹرز کے مال ہیں جو کیش خرید کر اگلے مہینے کا ادھار بیچ دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی کسی مل نے ابھی تک ڈیلرز کو نہیں کہا کہ آپ اپنے پیڈ مال اٹھوا لیں۔ البتہ پنجاب کے چند ڈیلرز نے اپنے طور پر لوگوں کو کہا ہے آپ اپنے مال اٹھوا لیں۔ یہ سارا کھیل عارضی ہے۔ آخر کار ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے ملوں کے پاس ہی جانا پڑے گا۔ اور جب ملوں کے پاس جانے کی ضرورت پڑے گی وہاں مارکیٹ بہت سپیڈ کے ساتھ جمپ کر جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی دو ماہ میں 8000 روپیہ کوئنٹل سے بڑھ کر 11500 تک پہنچ گئی اب 700/800 کی کوریکشن آنا یہ معمول کی بات ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Apr 17 2023 21:04:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 175 روپیہ کلو جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 174 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی بھی کراچی کے گوداموں میں اتنے زیادہ مال نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا گزشتہ ہفتے سے کنٹینر کی شکل میں بھی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کا آج 560 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 575/80 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی جہازوں میں بکنگ کے ریٹ 525/30 ڈالر فی ٹن ہیں۔ جولائی اگست کی شپمنٹ کا 525 ڈالر کا خریدار ہے لیکن آسٹریلیا سے ابھی بیچ کم ہے۔ اس کے علاؤہ تقریباً تین جہاز پہلے سے بک ہوے ہوے ہیں۔ تین جہازوں میں ایک جہاز مئی کی آخری تاریخوں یا جون کی پہلی تاریخوں میں کراچی پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بقیہ دو جہاز جو ہیں ان میں سے ایک جہاز جون اور دوسرا جہاز جولائی کے مہینے میں کراچی پورٹ پر لگے گا تاہم جب جب جہاز لوڈ ہو کر نکلیں گے تب تاریخوں کا تعین ہو گا کہ یہ جہاز کب پورٹ پر آئیں گے۔ پہلا جہاز 6 مئ کو آسٹریلیا پورٹ سے روانہ ہو کا۔ ان میں تقریباً ہر جہاز میں 25000 ٹن مال ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کو اس سال بھی تقریباً 3.5 سے 4 لاکھ ٹن کالا چنا ایمپورٹ کرنا پڑے گا کیونکہ پاکستان کی لوکل فصل انتہائی کمزور ہے۔ آسٹریلیا میں جو 20/25 ڈالر کی تیزی آئ ہے اس تیزی کی وجہ آسٹریلیا کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ جو 525 سے 550 ڈالر والے ریٹ ہیں یہ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوتے ہیں۔ 560 ڈالر والا چنا کراچی آکر تقریباً 173 روپیہ کلو آکر پڑے گا اگر انٹر بنک میں ڈالر 285 کی سطح پر رہتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب انٹر بنک سے ڈالر بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ جو تنگی چار مہینے پہلے تھی وہ تنگی نہیں ہے اور ڈالر آسانی سے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ چونکہ پاکستان کی لوکل فصل انتہائی کمزور ہے اس لئے اسٹاکسٹ بھی متحرک ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا کی یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مئ کے مہینے میں ایک اچھی تیزی متوقع ہے۔ جو لوگ ایمپورٹ کرتے ہیں ان کیلئے بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ ان ریٹوں میں ایمپورٹ کر لیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں اس سال کالا چنا کی کاشت کا ابتدائی تخمینہ یہی ہے کہ آسٹریلیا کے کسان 4 سے 4.5 لاکھ ٹن تک کالا چنا کاشت کریں گے کیونکہ انڈیا میں مسور کی فصل شارٹ ہے اور مسور کا ریٹ 700 سے 730 ڈالر کے لیول پر ہے جبکہ کالا چنا 560 ڈالر ہے اس لئے آسٹریلیا کے کسان مسور کی کاشت کو ترجیح دیں گے۔ تاہم یہ ابتدائی تخمینہ ہے حتمی تخمینہ آسٹریلیا میں بیجائ کے بعد ہی آئے گا۔ ابھی آسٹریلیا میں کاشت جاری ہے۔ مئ کے آخر میں مکمل فگر ا جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج پاکستان کے ایک زیرک اور انتہائی دانشور قسم کے ایمپورٹر سے بہت تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے۔ ہم ان کا نام شو نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے ہمیں منع کیا ہوا ہے کہ ہمارا نام نہیں لکھنا۔ الحمدللہ وہ پاک کموڈیٹیز کے ممبر ہیں بلکہ ان کے بیٹے اور بھتیجے بھی پاک کموڈیٹیز کے ممبر ہیں۔ انہیں ہم دانشوروں کا کنگ کہتے ہیں الحمدللہ ان کو کام کرتے ہوے 45 سال کے لگ بھگ ہو گئے ہیں۔ آج ان سے ہماری انتہائی تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے جس کی بدولت ہم یہ تبصرہ لکھنے کے قابل ہوے ہیں۔ مشورہ لینے کے متعلق ایک حدیث پاک کا مفہوم بیان کرتا چلوں۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے جب بھی کسی سے مشورہ لیں اس میں تین خوبیاں لازمی چیک کیا کریں۔ نمبر ون جس سے آپ مشورہ لے رہے ہیں وہ اپنے کام کا ماہر ہونا چاہیے یعنی اس کو اپنے کام پر پورا عبور حاصل ہونا چاہیے نمبر دوجس سے آپ مشورہ لے رہے ہیں اس کے دل میں خوف خدا ہونا چاہیےنمبر تینجس سے آپ مشورہ لے رہے ہیں وہ جھوٹا نہیں ہونا چاہیےالحمدللہ ہم جب مشورہ لیتے ہیں ان تینوں باتوں کا خیال رکھ کر مشورہ لیتے ہیں۔ مشورہ کرنا سنت ہے اور یہ بھی آتا ہے حادیث مبارک میں جس نے مشورہ کیا وہ کبھی شرم سار نہیں ہو گا۔ باقی ہمارا کام ایمانداری سے ریسرچ دینا ہے رزق دینا اللہ کے دست قدرت میں ہے .
Apr 17 2023 20:16:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 10675 جیسے حالات ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ اپریل کے سودوں کی 10850/75 جیسی صورتحال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11500/10550 جیسے حالات ہیں۔ 600 ڈیپازٹ کے ساتھ 11600 میں کام ہوا ہے مئ کا۔ مزید مل جاتی 11600 میں 600 ڈیپازٹ کے ساتھ۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں اور گورنمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹینگ ہوئی ہے جس میں گورنمنٹ نے ایک قانون بنایا تھا اس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 2021 میں قانون بنا تھا کہ جو بروکر ملوں سے ڈائریکٹ چینی خریدتے ہیں ان کو کین کمشنر ڈیپارٹمنٹ سے لائسنس لینا پڑے گا۔ اور جو دوکاندار اپنی دکانوں پر چینی منگواتے ہیں ان کو ضلعی انتظامیہ سے لائسنس لینا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ نے ملوں کیلئے کیلئے ایک پورٹل بنوایا ہے جس میں جتنی چینی جس جس علاقے کیلئے ملوں سے لوڈ ہو گی ملیں اس پورٹل میں درج کریں گی یہ چینی کس ضلعے میں گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سارا نظام گورنمنٹ نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بنایا ہے۔ ماہرین کا جب لائسنس کے ساتھ بلٹی وغیرہ لگ جائے گی تو گورنمنٹ کسی کے مال پر چھاپہ وغیرہ بھی نہیں مارے گی اور دوکاندار بھی آسانی سے جتنا اسٹاک ضرورت ہو گا وہ رکھ سکیں گے۔ پاک کموڈیٹیز ایک چند ڈیلرز سے تفصیلی بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اس سے کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جن لوگوں کے پاس پکی انفارمیشن نہیں ہے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں اور گورنمنٹ کی کاروائیوں سے ڈرے ہوئے ہیں۔ یہ چند دن کی بات ہے تمام معاملات سیٹ ہو جائیں گے اور چینی کا کاروبار پر سکون انداز میں چلے گا۔ گورنمنٹ کی اس پکڑ دھکڑ سے پائپ لائن دن بدن خالی ہو رہی ہے پاک کموڈیٹیز کے مطابق چینی میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں جو جو دوکاندار اپنی دکانوں پر چینی منگواتے ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے لائسنس بنوا لیں اور سکون سے اپنی اپنی دکانوں پر کھل کر چینی فروخت کریں۔ جب آپ گورنمنٹ کے قانون کے مطابق کام کریں گے کوئی ضلعی انتظامیہ آپ تنگ نہیں کرے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملیں کم ریٹ پر چینی فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ یہ ان لوگوں کی چینی نیلام ہو رہی ہے جن کو سارے معاملات کی خبر نہیں ہے۔ یہ ریٹ چینی کی خریداری کرنے والے ریٹ ہیں۔ جہاں گاہکی نکلی وہاں مارکیٹ گھوم جاے گی۔ .
Apr 17 2023 16:32:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی 300/310 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان 280/295 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی سارٹیکس مال 305 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں. اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 320/325 جیسے حالات ہیں۔ ,پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کےمطابق ایران 8 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 355/365 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 400 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 410 جبکہ برانڈڈ مال 475/490 جیسے حالات ہیں۔. موٹے چنوں کے مال انتہائ کم ہیں۔ .
Apr 17 2023 16:29:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 138 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے سٹے کے سودوں کی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی سے رمضان المبارک میں ِبکرا سست رہا ہے۔ 400/500 کنٹینز کا کام ہوا ہے پورے مہینے میں۔ .
Apr 17 2023 16:26:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں نپر 222 جبکہ مشین کلین کرمسن 226 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے کام کاج سست ہیں۔ .
Apr 17 2023 16:20:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 11750 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 100 روپیہ کوئنٹل مندہ ہوے ہیں اور 10900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11650 جیسی صورتحال بن گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس وقت مندہ کھیلنے والے مارکیٹ کو دبا رہے ہیں چونکہ یہ سٹہ ہے اس کو یوں سمجھ لیجئے یہ کبڈی کا اکھاڑہ ہے اس میں دونوں پہلوان اپنا پورا زور لگاتے ہیں۔ اس لئے بعض اوقات کمزور دل حضرات حوصلہ چھوڑ جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گھبراہٹ کی ضرورت نہیں مارکیٹ جب چلے گی تو ساری کسر نکال دے گی۔ یہاں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ لازمی نہیں ہوتا کہ سب سے نیچے والا ریٹ ہاتھ میں آئے اسی طرح جب تیزی ہوتی ہے تو سب سے اوپر والا ریٹ بھی کبھی ہاتھ میں نہیں آتا۔ .
Apr 17 2023 15:59:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3050 روپیہ من جبکہ تھل لائن 7650 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے کام نہیں ہیں۔ .
Apr 17 2023 15:58:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 15800 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 17 2023 15:56:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ رمضان المبارک کے آخری دنوں میں کام کاج سست ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott