Sugar | چینی
May 14 2025
Apr 15 2023 12:09:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن فارمر ڈریس مال 220 جبکہ مشین کلین مال 226 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور کے 221 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے کام کاج سست ہیں۔ .
Apr 15 2023 12:06:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کی خبر سے پہلے لوگ تھوڑے تھوڑے مال ُبک کروا رہے تھے تاہم ابھی دوبارہ لوگ رک گئے ہیں بکنگ سے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 435 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ چائنہ سے جو جہاز ڈی پورٹ ہوا تھا وہ دبئ میں ہے 1/2 دن پاکستان آئے گا۔ .
Apr 15 2023 11:34:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی بھلوال شوگر ملز 11400 سلانوالی پاپولر رمضان العریبیہ 11200 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11200 کمالیہ کنجوانی کشمیر 11100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈیڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 10925 جیسے حالات ہیں جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 10950 جیسے حالات ہیں۔ فل حال حاضر میں نیچے کام نہیں ہے۔زیریں سندھ میں 11200 جیسے حالات ہیں۔ فارورڈ میں زیادہ تر کام افتاری کے بعد ہی ہوتے ہیں۔ .
Apr 15 2023 11:06:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل منڈیوں میں 7600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال کام نہیں ہیں لوگ گندم میں مصروف ہیں۔ .
Apr 15 2023 11:04:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 15 2023 10:51:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8300/8350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر بہتر ہی ہے مارکیٹ۔ .
Apr 15 2023 10:50:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13500/13600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے انکانات نظر آ رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیشنل کارپوریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا نے 5000 میٹرک ٹن ماش کی خریداری کے لیے ٹینڈرز کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تاریخیں 17،19،21،25،27 اپریل ہیں۔ برما میں ماش ثابت کی مارکیٹ بہتر ہو گئ ہے اور بکنگ 1100 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Apr 15 2023 10:40:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 169 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ سرگودھا منڈی میں بھی 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ سٹکاسٹ لانگ ٹرم کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔ .
Apr 15 2023 01:56:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10975 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے پیر کی پیمنٹ کے۔ جبکہ اپریل کے سودے 11200 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11925 روپیہ کوئنٹل جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ فارورڈ کے سودے آج بڑھ کر 12000 تک ہوے ہیں مئ کے۔ تاہم رات کو حاضر مارکیٹ تھوڑی ٹوٹی جسکی وجہ سے مئ بھی 11925 پہ آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حاضر میں گاہکی سست ہونے کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ملیں نو سیل ہیں خصوصاً جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد حاضر سیلنگ نہیں دے رہی ہے جبکہ اتحاد شوگر ملز والا مئ کے سودوں کا 13500 مانگتا ہے جے ڈی ڈبلیو 12800 مانگتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اوپن مارکیٹ سے مئ کے سودے خرید رہے ہیں۔ جس کے پاس پیمنٹ کی گنجائش ہو وہ حاضر میں مال لے کر چلے۔ جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ دوبارہ گرم ہو جاے گی۔ جو فارورڈ کا کام کرتے ہیں تھوڑی بہت نیچے آے تو فارورڈ کے سودے بھی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ چینی میں فارورڈ کے سودوں میں اس وقت جنگ کا سما ہے۔ مندے والے بھی مارکیٹ گرانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں جبکہ تیزی والے بھی پورا زور لگا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے 100/200 روپیہ کوئنٹل کی مندہ تیزی کی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔ لیکن جس سپیڈ سے چینی ملوں سے لوڈ ہو رہی اور مل والے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مندہ عارضی ہے۔ مارکیٹ جہاں گاہکی آئ وہاں گھوم جاے گی۔ .
Apr 14 2023 15:32:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور حاضر جے ڈی ڈبلیو 10985/10995 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودے 50 روپیہ من تیز ہوئے ہیں اور 11250 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مئ کے سودوں کا 11950/11975 کا گاہک ہے۔ فارورڈ کے سودوں میں بھرپور گاہک ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott