Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Aug 11 2025
Apr 26 2023 12:12:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 139/140 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ رشیا سے 410 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں مئ جون شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 129 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Apr 26 2023 11:54:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان لوڈ میں 3850 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچےتھوڑا تھوڑا گاہک ہے۔ .
Apr 26 2023 11:52:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 4400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 4600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا 290 جبکہ پرولائن 315 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ مارکیٹ گرم ہے۔ 800 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 5800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج 150 توڑے کی آمدن تھی۔ ملتان منڈی میں بھی صفائ کرا کر مال 5500/5600 تک ِبک رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 26 2023 11:40:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 10700 جیسے حالات ہیں۔ سلانوالی پاپولر رمضان العریبیہ 10600 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 10800 کمالیہ کنجوانی 10700 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 10500 جیسے حالات ہیں حاضر میں۔ جبکہ اپریل کے سودوں کے 10600 اور مئ 11300 جیسے حالات ہیں۔ یہ سودے ٹیکس پیڈ ہیں۔ حمزہ آر وائ کے 10550 جیسے حالات ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 10550 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 10900 جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ چینی کا 98.82 روپے ریٹ گوورنمنٹ نے مقرر کر دیا ہے۔ منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ نے ملوں کی ایورج کاسٹ 98.82 روپیہ نکالی ہے 2022 اور 2023 کی۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر 98.82 پیسے خود ملوں کو چینی پڑ رہی ہو تو وہ خود 98.82 روپے میں کبھی بھی چینی نہیں بیچیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ریسرچ کے مطابق پچھلے ایک سال میں پاکستانی کرنسی 56% سے زیادہ کمزور ہوئ ہے ڈالر کے مقابلے میں۔ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئ ہے۔ لیبر کاسٹ، ٹرانسپورٹیشن کاسٹ، ، بجلی کی قیمت گویا ہر چیز کا ریٹ بڑھ گیا ہے 2023 میں 2022 کی نسبت۔ یہ خبریں صرف اور صرف عوام کو ڈرانے کے لیے ہیں حاضر میں جن بندوں نے خریداری کی ہے وہ اپنا مال ہولڈ کریں۔ نیچے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ ہو جائے گی۔ .
Apr 26 2023 10:44:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے انویسٹرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ امپورٹرز بھی تھوڑا بہت مال ُبک کرواتے ہیں۔ جو تھوڑا بہت مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی ِبک جاتا ہے۔ ماش کی سپلائ بھی کم ہے اور ڈیمانڈ بھی کم ہے۔ جہاں کہیں نیچے ڈیمانڈ آتی ہے مارکیٹ بہتر ہو جاتی ہے۔ .
Apr 26 2023 10:37:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3150/3200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل منڈیوں میں بھی 7900/8000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Apr 26 2023 10:35:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 16300/400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ دوسری جانب کراچی تھرپارکر کوالٹی 17000 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
Apr 26 2023 10:14:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 173/174 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7250 ملتان 7150 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ رشیا سے 565 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 176.32 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں گاہکی کی صورت حال شام تک واضح ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایشن ممالک گاہک ہیں اور مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھی جنوری فروری کے مہینے میں اسٹریلیا سے 5 لاکھ 70 ہزار بوری مال خریدا ہے جس کی وجہ سے اسٹریلین مارکیٹ بھی 500 ڈالر والی 560 ڈالر بن گئ ہے۔ .
Apr 26 2023 10:02:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ حیدر آباد منڈی میں مونگ ثابت 8050/8100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں کابلی مونگی کے 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں تنزانیہ مونگ 7000 جبکہ ارجنٹینا مونگ 8200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Apr 20 2023 12:07:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 11000 سلاںوالی پاپولر 11000 رمضان العریبیہ سفینہ 10900 جیسے حالات ہیں۔ کسان 10950 کمالیہ کنجوانی کشمیر 10850 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد عید کے بعد پیمنٹ پر 11000 تک کام ہوئے ہیں۔ حمزہ آر وائ کے 11050 جیسے حالات ہیں ڈھرکی اے کے ٹی 11025 گھوٹکی 11040 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور ْآباد. گار تھرپارکر مہران فاران 11150 جیسے حالات ہیں۔ فل حال کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ لوگ مضبوط بیٹھے ہیں۔ جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Aug 11 2025
Aug 11 2025
Aug 11 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott