Clover Seed | برسیم
Aug 16 2025
May 05 2025 18:11:39 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 218 کا گاہک ھے لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ 45 دن پیمنٹ پر 225 کا خریدار بن جاتا ہے مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
May 05 2025 18:05:54 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ کھڑی ہے۔ .
May 05 2025 18:05:07 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24000/24500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے تاہم ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
May 05 2025 17:58:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 16000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈھرکی اے کے 15975 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں 14 مئی کی پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو 16225 جبکہ ڈھرکی اے کے ٹی 16190 کا گاہک ھے۔ مئ کے سودوں کا 16650 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ کہ جے ڈی ڈبلیو مل اپنی چھے کی چھے ملوں کا مال سیل نہیں کر رہی ہے۔ یعنی مل کی بیچ نہیں ہے حاضر میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ لوگ ابھی ڈر ڈر کر خریداری کر رہے ہیں تاہم جہاں گاہکی نے تھوڑا زور پکڑا مارکیٹ فورأ تیزی کی طرف گھوم جاے گی۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
May 05 2025 17:55:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 15600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انڈین گوار مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 4995 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ .
May 05 2025 17:50:37 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی میں شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 121.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج ریٹیل میں تھوڑی گاہکی نکلی ہے اگر گاہکی اسی طرح برقرار رہتی ہے تو مارکیٹ میں 3/4 روپے پڑنے کے امکانات ہیں۔ .
May 05 2025 17:45:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 218 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ سرگودھا بھی آج 60/70 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8850/8900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دال کی ریٹیل میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے جس کی وجہ سے ملر نے کالا چنا کی خریداری کی ھے۔ ان شاءاللہ آگے گاہکی کے دن ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سمجھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔ .
May 05 2025 17:41:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچا مال 11000/11100 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پلانٹ والے مال 11600 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ھے۔ لیکن کھل کر سیلنگ بھی نہیں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
May 05 2025 17:24:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 195 جبکہ مشین کلین مال 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 265/70 جبکہ 7 ایم ایم مال 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 58/60 کاؤنٹ 1120 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لوکل میں 58/60 کاؤنٹ مال 325/330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 270/75 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی کوالٹی مالوں کے۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 05 2025 17:05:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 201/02 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن مسور جہاز والے مالوں کے 201/202 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم گاہک بن جاتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott