Clover Seed | برسیم
Aug 16 2025
May 07 2025 15:02:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو/ یونائیٹڈ 16120 ڈھرکی اے کے ٹی 16100 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ 15 مئی کی پیمنٹ پر 16335 کا خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ ڈھرکی اے کے ٹی 16300 کا خریدار بن جاتا ہے 15 تاریخ کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئی کے سودے 16780 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
May 07 2025 15:02:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 190/95 جبکہ مشین کلین مال 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 650 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 200 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں 6350/6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سندھ لاڑکانہ سے بھی مال آ رہے ہیں۔ پچھلے دنوں 7100 روپیہ من تک کام ہوئے تھے ابھی 6700/6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال اچھے کلر والے ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 270 جبکہ 7 ایم ایم مال 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا کے 9 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ 330/335 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا کے مالوں پر پابندیوں کی وجہ سے انڈین مالوں کی مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ انڈیا کے مال بھی اکا دکا ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 270/75 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ 8/9 ایم ایم کی بکنگ 830 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 257.44 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز تھوڑے تھوڑے مال بک کروا لیتے ہیں۔ کینیڈا کے 9 ایم ایم مال اچھے پرافٹ میں بک رہے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1235 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 07 2025 15:01:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 07 2025 14:37:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 204 روپیہ کلو تک کی بیچ ہیں جبکہ کرمسن مسور کے 204 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
May 07 2025 14:36:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 38500 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ڈیمانڈ سست ہے۔ بکنگ بھی 50 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 2670/2700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ تاہم انڈیا پاکستان کے حالات میں کشیدگی کی وجہ سے کسٹم والوں نے انڈین مالوں پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل میں دکان دار مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ اگر صورتحال ایسی رہی تو آگے گیپ کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تیزی بن سکتی ہے۔ .
May 07 2025 14:33:35 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 150 روپیہ من مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 13350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 14000/14300 جبکہ گولی دھنیا 14400/14700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بلغاریہ دھنیا رنگین مال 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی خاموش ہے فیصل آباد منڈی میں۔ .
May 07 2025 14:32:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 121 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ ییلو پیس دال کے 132/33 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
May 07 2025 13:41:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوئ ہے اور نون شوگر ملز 16500 العریبیہ 16475 رمضان 16450 سفینہ 16425 یونیکول 16450 المعیز 2 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ بھی مارکیٹ تیز ہے اور کسان 16500 کمالیہ 16350 جھنگ سائڈ سورج 16350 جیسے ریٹ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں فاطمہ 16250 حمزہ 16220 آر وائی کے 16220 جے ڈی ڈبلیو 16120 یونائیٹڈ 16120 اتحاد 16130 جیسے ریٹ ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 16100 گھوٹکی 16090 ایس جی ایم 16050 جیسے ریٹ ہیں۔ زیریں سندھ میں سانگھڑ آباد گار میر پور 16300 مہران فاران 16325 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں مئی کے سودوں کے 16760/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی نظر آ رہی ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ جے ڈی گروپ سیلنگ نہیں دے رہا ہے اور پورے پاکستان کی چینی کی ملیں جے ڈی گروپ کے پیچھے ہی چلتی ہیں۔ .
May 07 2025 12:58:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو ملتان منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 3600 روپیہ من تک کی بیچ ہے۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3800 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے وکرا ہے مال مل بک جاتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 332 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں.سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 6200/6260 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 2 گاڑی تک تھی۔ .
May 07 2025 12:51:24 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ میں مئی کے سودوں کا 16750 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک تھا تاہم ابھی دوبارہ مارکیٹ بہتر ہی اوپن ہوئی ہے اور 16770/75 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں جے ڈی یونائیٹڈ کا کل پرسوں پیمنٹ پر 16120 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ 15 مئی پیمنٹ پر 16335 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott