Sesame | تل
May 12 2025
May 04 2023 12:03:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 75000/77000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ .
May 04 2023 12:00:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی مین 14500/15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ اچھے خشک مال کا گاہک بن جاتا ہے۔ .
May 04 2023 11:50:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 140 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ گاہک کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ترکی سے رشین ییلو پیس 395 ڈالر میں مل جاتی ہے جو کراچی آکر تقریباً 122/23 روپیہ تک پڑتا ہے۔ ترکی سے مال بھی جلدی کراچی پہنچتا ہے رشیہ کی نسب۔ انٹر بنک میں ڈالر 284.25 کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ بکنگ کا پڑتا کافی نیچے ہے۔ بس اتنی خریداری کرنی چاہیے جتنا ایک دو دن میں مال فروخت ہو جائے کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ کافی کم ہو گئی ہے اور کراچی کی لوکل مارکیٹ بھی ٹوٹ سکتی ہے۔ .
May 04 2023 11:40:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور 21000/21500 جیسے حالات ہیں اچھے مالوں کے۔ نئے مال 24000/24500 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نئے سندھ کے مال شہزادی وغیرہ کے ریٹ 18500 تک ہیں۔ پیسائ والے ہلکے مال ہی خرید رہے ہیں پرانے کچرا مال مکس کر کے استعمال ہو رہے ہیں۔ .
May 04 2023 11:38:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دن کے اوقات میں 260 روپیہ کوئنٹل تیز اوپن ہوئی ہے اور 10800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئی کے سودے 11515 تک ہوے ہیں۔ جیسے ہی مارکیٹ میں خبر آئی کہ ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین کا حکم نامہ معطل کر دیا۔ نیز ہائی کورٹ نے اپیلٹ کمیٹی کی کارروائی کو معطل کر دیا ہے۔ اگلی سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی وہیں مارکیٹ میں خریداری شروع ہو گئی اور مارکیٹ پلس ہو گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ دوسری ملوں کے ریٹ ابھی موصول نہیں ہوے ہیں تاہم اندازہ یہی ہے ہر علاقے کی مل کا ریٹ تیز اوپن ہو گا۔ .
May 04 2023 11:08:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر آسٹریلین کراچی مارکیٹ میں 219/20 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ کنیڈین کرمسن کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 218 سے 225 تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں۔ مارکیٹ کسی وقت بھی جمپ کر جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور کرمسن کی بکنگ 750/60 ڈالر جبکہ نپر مسور کی بکنگ 720 ڈالر فی ٹن ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 284.25 روپیہ کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بکنگ کا پڑتا اونچے ریٹ میں ہے۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں تیزی نظر آرہی ہے اور اچھی خاصی تیزی متوقع ہے یہاں مسور کی خریداری کرنی چاہیے۔ .
May 04 2023 10:58:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 13600 روپیہ من تک ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ آج تھوڑی نرم ہوئی ہے اور 1065 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہونے ہیں برما سے۔ تاہم لوکل مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
May 04 2023 10:43:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال سست نظر آرہی ہے۔ 8400 کی بیچ ہے گاہک سست ہے۔ مال ضرورت کے مطابق خریدیں کیونکہ جون میں نئی ہاڑو مونگ شروع ہو جاے گی۔ .
May 04 2023 10:03:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 17500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17800 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
May 04 2023 10:01:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال برابر سی مارکیٹ ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7700 روپیہ من ملتان 7650 فیصل آباد 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئ ہے سی ایچ کے ایم 595 جبکہ نمبر 1 625 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott