Sesame | تل
May 12 2025
May 29 2024 18:04:14 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 9150/9250 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ پچھلے دنوں کافی کمزور ہو گئ تھی 9500/9600 سے کمزور ہو کر 8800 تک چلی گئ تھی۔ جبکہ ٹریڈرز کے اوپر ریٹوں والے مال تھے۔ ٹریڈرز کو نقصان تھا اس لیے بیچ رک گئ تھی اور مارکیٹ دوبارہ بہتر ہوئ ہے۔ لیکن ابھی بھی جن سٹاکسٹ کے پاس مال ہیں نفع پکا کر کے سائڈ پر ہونا چاہیے۔ ہاڑو مونگی کی بجائی اچھی ہوئ ہے۔ ابھی تو اکا دکا مال ا رہے ہیں 10 جون کے بعد سے مکمل آمدن شروع ہو جائے گی۔ .
May 29 2024 17:56:03 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مئ کے سودوں کے 13190/13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جون کے سودوں کے 13330/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
May 29 2024 17:55:26 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری گودام والے مالوں کے 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ کے مالوں کے 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 5/6 دن بعد ڈلوری ہے پورٹ کے مال کی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کل کراچی پورٹ پر 35 کنٹینر کی آمدن تھی۔ 2 تاریخ کو مزید آمدن ہے۔ فیصل آباد منڈی میں حاضر ڈلوری مال 17500 جبکہ آمدن والے مال 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1240 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14988 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز لوکل میں نفع پکا کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں جو بھی بھاؤ پڑتے سے اوپر جا رہا ہے۔ سپلائ مکمل بحال ہونے پر فرقہ ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ .
May 29 2024 14:54:09 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 13180 حاضر میں جبکہ مئ کے سودوں کے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جون کے سودوں کے 13320/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
May 29 2024 14:53:19 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 6600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 2650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 29 2024 14:52:00 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15300/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ باریک تل 14500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال زیادہ مندہ بھی نہیں ہے۔ ایکسپورٹ میں وارہ ہے۔ ایکسپورٹرز نیو کراپ کے 15000 کے گاہک ہیں۔ .
May 29 2024 14:51:10 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2400/2500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سبی کوالٹی بھی مارکیٹ بہتر ہے اور 2700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ پرولائن 315 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 4100/4200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
May 29 2024 14:49:36 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 210/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سارٹیکس کوالٹی مال 230/233 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین والے مال کے 260/270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 295/300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک ریٹ ہیں ۔انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 420/430 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 29 2024 14:48:15 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ .
May 29 2024 14:46:46 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 16300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کے 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 17200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ 10/20 ڈالر مزید بہتر ہوئ ہے اور 1240 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 14988 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott