Sugar | چینی
May 22 2025
May 01 2024 20:09:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کی مندہ تیزی پر آج ہم اپنے صارفین کے کے سامنے چند حقائق پیش کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت لوکل فصل تھل پنجاب کی منڈیوں میں شروع ھے۔ 7400/7500 روپیہ من تک پنجاب کی منڈیوں میں بھاؤ چل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں تقریباً 15 لاکھ ٹن کی شارٹیج ھے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ھے۔ گوکہ فل الحال ہندوستان گورنمنٹ نے آسٹریلیا سے ایمپورٹ پر ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہے تقریباً 66% تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ جب آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر نومبر میں شروع ہو گی تب شائد انڈیا ڈیوٹی ہٹا دے۔ مئ کے مہینے میں آسٹریلیا میں بیجائی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان کے ایمپورٹرز نے نئی فصل جو ابھی آسٹریلیا میں بیجائی ہونی ھے اور اکتوبر نومبر میں شروع ہونی ھے اس کے سودے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ سودے 710 ڈالر سے 740 ڈالر تک ہوے ہیں۔ انڈیا کے امپورٹرز نے یہ سودے تین پورٹ کی شرط کر کے لئے ہیں۔ نمبر ون ممبئی پورٹ۔ نمبر دو دبئی اور نمبر تین بنگلہ دیش کے پورٹ۔ اس کا مطلب یہ ھے کہ اگر اس وقت انڈیا نے ڈیوٹی ہٹا دی تو مال انڈیا چلا جائے گا اور اگر انڈیا نے ڈیوٹی نہ ہٹائی تو مال دوسرے ملکوں کے پورٹس پر چلا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کے امپورٹرز اس امید پر سودوں کی خریداری کر رہے ہیں کہ شائد اکتوبر تک انڈیا ڈیوٹی ہٹا دے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کی حاضر مارکیٹ بھی تیز ھے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 670 سے 700 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 روپیہ کلو تک پڑتا ھے۔ یعنی 8200 روپیہ من تک کراچی آکر پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہی چنا جب سرگودھا اور فیصل آباد کی منڈیوں میں منگوایا جاے گا تو 300/400 روپیہ من مزید ٹرانسپورٹ کا خرچہ لگے گا اور پنجاب آکر تقریباً 8500/8600 روپیہ من پڑے گا۔ یہی وجہ ہے اسٹاکسٹ اور انویسٹرز حضرات لوکل میں 7400/7500 والا چنا خرید رہے ہیں۔ فل الحال کالا چنا میں تیزی کا رحجان ہی نظر آ رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ھے اس ریٹ میں 500/700 روپیہ من کی مزدوری مل سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے جب تھل کی منڈیوں میں مال بوریوں میں بند ہو جائے گا اور مال گوداموں میں چلا جاے گا تب پنجاب میں 8000 سے 8200 کا لیول ٹچ کر سکتا ھے۔ فصل تو پاکستان میں کم ھے اس میں کوئی دو رائے نہیں ھے اور جب لوکل فصل مضبوط ہاتھوں میں چلی جائے گی تو مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق صرف ایک چیز ہو سکتی ہے کیونکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہو گئ ہے اس لئے تیزی میں وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم جو اپنے پیسے لگا کر بیوپار کرتا ہے وہ وقت ہارتا ہوتا ہے مال نہیں ہارتا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہاں چنے میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
May 01 2024 19:28:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13320 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ یونائیٹڈ 13310 جبکہ اتحاد 13355/60 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کے 13320 جبکہ مئ کے سودوں کے 13510/15 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست ھے۔ آج یکم مئی کی چھٹی تھی تاہم گاہکی اتنی زیادہ نہیں تھی۔ ملا جلا رجحان ہی سمجھنا چاہیے۔ .
May 31 2023 17:46:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں ٹیکس ان پیڈ مال 10650 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے جبکہ ٹیکس پیڈ مال 10825 روپیہ کئنٹل تک ریٹ ہے۔ فل حال کھل کر خریدار نہی ہے مارکیٹ میں۔ .
May 31 2023 17:41:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل فیصل آباد منڈی میں 21000 جبکہ باریک تل 20000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
May 31 2023 17:16:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی 280/290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ مشین کلین مال 295 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کھل کر گاہکی نہیں ہے۔ سوڈان کوالٹی مال 290/295 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی 300 جبکہ سارٹیکس مال 307 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ یوکرین 8 ایم ایم مال 305 روپیہ تک ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مکس 315 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس 345/347 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 395 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ تک ہے۔ .
May 31 2023 17:15:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر شام کے اوقات میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 204/205 روپیہ کلو تک ریٹ ہے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نیچے تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ ہے۔ کرمسن مسور ہلکے مال 202/203 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ اچھے وی آئ پی مال 215 روپیہ کلو تک ریٹ ہے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ .
May 31 2023 17:15:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 3550 روپیہ من تک ریٹ بن گیا ہے دادو کوالٹی مالوں کا۔سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3750/3800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ سفید جوار ہائبرڈ 5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 260 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرولائن 290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 5000 جبکہ ملتان 4600 سے 4800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال ڈیمانڈ خاموش ہے۔ .
May 31 2023 17:02:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000/13000 روپیہ من تک ریٹ ہے شہزادی کوالٹی ڈنڈی کٹ مالوں کا۔ شام میں مارکیٹ 500 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے فل حال آمدن کم ہوئ ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوئ ہے۔ .
May 31 2023 16:42:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3525 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ باجرہ تھل لائن بھی 8750 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 31 2023 16:33:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 19200/300 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر نیشنل مارکیٹ 74.20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 5561 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں گوار گم بھی 11012 روپیہ کوئنٹل تک ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیزکے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل اور لوکل مارکیٹ دونوں میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott