Clover Seed | برسیم
Sep 01 2025
Aug 17 2023 15:48:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو نرم ہوے ہیں اور 164.50 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق ملرز تھوڑے تھوڑے خریدار بن جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے کیونکہ انڈیا کی مارکیٹ کافی گرم ہے۔ انڈیا تنزانیہ اور رشیہ سے خریداری کر رہا ہے۔ تاہم آسٹریلیا سے ابھی خریداری نہیں کر رہا۔ کیونکہ آسٹریلیا سے انڈیا کے امپورٹرز کو 66% ڈیوٹی پڑتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا میں مزید تیزی کا رجحان رہا تو انڈیا ڈیوٹی ہٹا بھی سکتا ہے۔ اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ ان ریٹوں میں خریداری کر لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ ان شاءاللہ کالا چنا کے ریٹ بڑھنے کے امکانات ہیں۔ .
Aug 17 2023 15:37:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے اور 14600 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اگست کے سودوں کے بھاؤ 14700 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق آج ریٹیل میں کام کاج سست تھا دوسری جانب ہلکی پھلکی پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں سے لفٹنگ بہت زور دار طریقے سے ہو رہی ہے۔ .
Aug 17 2023 13:01:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ پورٹ کے مال 15100 جبکہ گودام کے مال 15300 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 16300 روپیہ من ریٹ ہے 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ حاضر میں منڈیوں میں مال کم ہیں۔ بکنگ 1080/85 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13891 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Aug 17 2023 12:57:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور 14640/50 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست کے ریٹ 15740/50 تک موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 17 2023 12:51:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من کا گاہک ہے اچھے مالوں کا۔ جبکہ باریک تل 200 روپیہ من بہتر ہوئے ہیں 17400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ کراچی پہنچ 18300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 17 2023 12:47:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن ایڈوانس پیمنٹ پر 222 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ جبکہ 12/15 دن پیمنٹ پر 225 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مال 238/240 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ .
Aug 17 2023 12:39:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ سفید مال ہلکی کوالٹی 260/270 روپیہ کلو جبکہ 2% دال والے اچھے گولڈن مال مارکیٹ 285 کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ گولڈن مالوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 295 کا ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270/280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 380 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 465 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کے۔ فل حال موٹے چنوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 17 2023 12:30:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3200/3300 سبی کوالٹی 3400/3500 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ نیچے کام کاج نہیں ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی 3500/3600 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال 3000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 17 2023 12:27:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 14200/300 روپیہ من ریٹ ہے نئے مال کا۔ جبکہ پرانے مال 12200 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ تو کم ہے کھل کر بیچ نہیں ہے تاہم گاہک بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Aug 17 2023 12:24:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 15800 جبکہ فیصل آباد 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گولی دھنیا 19000 سے 21000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott