Sugar | چینی
May 09 2025
Feb 27 2023 22:12:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور فروری کے سودوں کے 8840 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ڈال کر 8915/20 جیسے حالات بنتے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 9335 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹی وی چینل پر خبر چلی ہے کہ گورنمنٹ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے گی جس کی وجہ سے مندہ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے مارکیٹ میں تھوڑی بیچ دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس خبر کا اثر عارضی ہے۔ کیونکہ ملیں چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر دوبارہ چل پڑے گی۔ کیونکہ زیریں سندھ میں 9050/9100 جیسے حالات بن گئے ہیں ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی تھی۔ ہمیشہ رمضان المبارک کے قریب اس طرح کی خبریں آتی رہتی ہیں کیونکہ انتظامیہ چار چھے لوگوں کا چالان کر کے اخبارات میں خبریں لگاتی ہے کہ ہم نے یہ گودام سیل کر دیا ہم نے وہ گودام سیل کر دیا یہ ایک معمول کا عمل ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چینی کی مارکیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی پہ چلتی ہے اور نچلی سطح پر پائپ لائن خالی ہے آگے رمضان المبارک شروع ہو جاے گا اور زبردست لاگت کے دن ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز والا حاضر بھی نہیں بیچ رہا اور مارچ بھی نہیں بیچ رہا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو 10 اپریل کی پیمنٹ پر 9600 20 اپریل کی پیمنٹ پر 9700 جبکہ 30 اپریل کی پیمنٹ پر 9800 مانگنا شروع ہو گیا ہے اس لئے مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ .
Feb 27 2023 20:18:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25/30 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8950 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ فروری کے سودے 8870/75 جیسے حالات ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فروری اور حاضر میں صرف ٹیکس پیڈ کا فرق ہے باقی ریٹ ایک ہے۔ مارچ کے سودے 9350 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آر وائی کے 8975 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم اور مضبوط نظر آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 27 2023 18:37:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں مزید گرم ہو گئی ہے اور 8915 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے 9325 جیسے حالات ہیں۔ مارچ ٹیکس ان پیڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھر پارکر شوگر ملز کے صبح کی پیمنٹ پر 9050 تک کام ہوے ہیں اب مل والا 9100 مانگ رہا ہے تیزی کا رجحان ہے۔ کسان شوگر مل کا 8/7 مارچ کا 9300 کا گاہک ہے مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی کیونکہ جن لوگوں نے فروری کے سودے سر پر بیچے ہوے ہیں وہ کوورنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن فروری اتنی مل نہیں رہی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھی بمپر ہے۔ حاضر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لگتا ہے بہت جلد مزید تیزی ہو جائے گی۔ .
Feb 27 2023 15:39:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8890 تک کام ہوے ہیں۔ مارچ کے سودوں کی 9290 جیسی صورتحال بن گئی ہے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 27 2023 14:33:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8870 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آر وائی کے 8890 جیسے حالات ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 9000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھر پارکر شوگر ملز کے 2 مارچ کے سودے 9100 تک ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہےپاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مارچ کے سودوں کی 9280/80 جیسی صورتحال ہے۔ .
Feb 27 2023 12:28:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 9300 بھلوال 9100 پاپولر 9050 جبکہ رمضان اور العربیہ 9000 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ 9075 کشمیر 9075 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8880 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8850 یونائیٹڈ اور اتحاد بھی 8850 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو فروری 8760 کا گاہک ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 8740 جبکہ گھوٹکی 8760 جیسے حالات ہیں ان ٹیکس پیڈ مال کے۔ زیریں سندھ میں مارکیٹ 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور ٹنڈو چمبڑ وغیرہ 8925 جبکہ میرپور آباد گار 9025 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Feb 25 2023 22:34:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8715/20 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فروری بھی یہی ریٹ ہے۔ حاضر والے 72 روپیہ ٹیکس شامل کر لیں۔ مارچ کے سودوں کے 9215/20 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے آج ہم آپ کو تین چار مین وجوہات بتائیں گے کہ لونگ ٹرم میں ہم کیوں تیزی میں ہیں۔ نمبر 1 : پاکستان میں اس وقت چینی 8800 روپیہ کوئنٹل ہے جو اوپن مارکیٹ کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 303 ڈالر بنتی ہے۔ افغانستان کیلئے اس وقت چینی سمگل ہورہی ہے افغانستان کو تقریباً 100/125 ڈالر خرچہ پڑتا ہے سمگلنگ کا اور افغانستان کو 425 ڈالر میں چینی پڑتی ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تقریباًًً 580/600 ڈالر کے لگ بھگ افغانستان اگر انٹرنیشنل مارکیٹ سے چینی خریدے تو اسکو مہنگی پڑتی ہے۔ جبکہ پاکستان سے سستی پڑتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے گورنمنٹ نے ڈھائی لاکھ ٹن کی ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے وہ قانونی طریقے سے باہر چلی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کی شوگر ملوں نے 82 لاکھ ٹن چینی بنائ تھی جبکہ اس دفعہ 68 لاکھ ٹن تک متوقع ہے چینی بنے گی۔ بلکہ بعض ماہرین تو 68 لاکھ ٹن سے بھی کم کی باتیں کرتے ہیں۔ اس کے علاؤہ اس سال کسان کا 90% گنا 302 روپیہ من فروخت ہوا کسان کو اس ریٹ میں گنا بیچ کر کوئی خاطر خواہ منافع نہیں ہے اس لئے کسان نے ستمبر کاشت کی ہی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مارچ اپریل میں گنا کاشت ہوتا ہے اسکی طرف کسان متوجہ نہیں ہے بلکہ کسان گندم چاول مکئی کاٹن اور دوسری فصلوں کو ترجیح دے گا جس کی وجہ سے اگلے سال گنے کا بحران پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ اور آئندہ سال جب گنا شارٹ ہو گا تو پاکستان میں چینی اتنی زیادہ نہیں بن سکے گی کیونکہ پاکستان کی سالانہ کھپت بھی 72 لاکھ ٹن کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب جو چینی افغانستان سمگلنگ ہو جاری ہے ماہرین کا خیال ہے کہ 6/7 لاکھ ٹن تک سمگلنگ کے ذریعے باہر چلی جاے گی۔ اس لئے جو بڑے انویسٹرز ہیں وہ سال سال سودا سنبھالنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ چینی کی خریداری کر رہے ہیں۔ بعض اس قسم کے انویسٹرز ہوتے ہیں جو دو سال آگے کی سوچتے ہیں وہ اس وقت چینی لے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب پاکستان میں چینی شارٹ ہو گی اور پاکستان کو چینی باہر سے منگوانی پڑے گی تو بہت مہنگی پڑے گی۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں اس وقت 570/75 ڈالر ریٹ ہے۔ کرایہ شامل کر کے کراچی پورٹ پر 610/15 ڈالر میں پڑے گی۔ پھر اگر گورنمنٹ ایمپورٹ والی چینی پر سیل ٹیکس نہ بھی لے تب بھی 610/15 ڈالر والی چینی پورٹ سے گودام تک لانے کیلئے 8 % خرچہ لگ جاتا ہے۔ یعنی 610 میں 48 اور شامل کریں تو 658 ڈالر بنتے ہیں اور ڈالر کا اگر اگلے سال ہم 300 کا حساب بھی لگا لیں تو یہ تقریباً 195/197 روپیہ کلو اگر پڑتی ہے۔ اور اگر ڈالر کی قیمت 275 لگائیں تب بھی 181 میں چینی پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب ایمپورٹرز پورے پورے شپ بک کرائیں گے تو جو چیز 180/85 میں آکر پڑے گی ظاہری بات ہے انکو بھی کچھ نہ کچھ منافع چاہیے ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ ایمپورٹرز کو چیز 180 میں پڑے وہ ہمیں برابر ریٹ میں دے دے گا ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ اس لئے جو بڑے انویسٹرز ہیں وہ یہی پلاننگ کر رہے ہیں کہ چینی کو پورا سال ہی سنبھال لیں۔ کیونکہ ایک سال بعد چینی کے ریٹ ڈبل بھی ہو جائیں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ریٹ کوئی یک دم نہیں بنیں گے اس کے ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہیں۔ کہیں پہ اگر دس روپیہ کلو تیز ہو گی تو ساتھ دو تین مندہ بھی ہوا کرے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آئندہ سال چینی کا کوئی الٹا ٹیڑھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے حساب سے اس وقت چینی واحد آئٹم ہے پاکستان میں جو ایک ڈالر کی تین کلو مل رہی ہے۔ بلکہ ایک ڈالر میں تین کلو اور ایک سو گرام مل جاتی ہے۔ جبکہ دوسری ہر چیز چینی سے مہنگی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وقت خریداری کا وقت ہے۔ جب ملیں بند ہو جائیں گی پھر چل سو چل ہو گی۔ .
Feb 25 2023 18:03:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 8780/85 روپیہ کوئنٹل ٹیکس پیڈ مال کے جیسے حالات تھے۔ جبکہ فروری کے سودے 8710/15 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودے 9200/9210 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تاہم انویسٹرز خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ اپریل کے سودے 9700 تک ہوے ہیں۔ جبکہ 400 روپیہ کوئنٹل ڈیپازٹ پر 9800 میں بھی خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کچھ دن پہلے ملوں سے 10000 میں 300 ڈیپازٹ پر ملوں سے بھی ڈیلروں نے سودے لکھواے تھے۔ .
Feb 25 2023 12:38:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 9300 بھلوال 9000 پاپولر 9000 جبکہ رمضان اور العربیہ 8950 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ 8975 سویرا 8975 کنجوانی 8950 کشمیر 8950 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 8825 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 8800 یونائیٹڈ اور اتحاد بھی 8800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 8790 جبکہ گھوٹکی 8795 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 8850 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں آر وائی کے۔ حمزہ جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور اپر سندھ میں الائنس اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی ایس جی ایم کوئی مل سیلنگ نہیں کر رہی ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی اڑان بھر سکتی ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز زیریں سندھ کی میر پور خاص شوگر ملز نے فروری کے سودے 8700/8800/8900 میں فروخت کئے ہوے تھے مل اپنے فروخت کئے ہوے سودے واپس لے گئی ہے 9100 میں۔ گورنمنٹ نے جو ڈھائی لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی پنجاب کی ملوں کا کوٹہ تو سارا ایکسپورٹ ہو گیا ہے لیکن سندھ کی ملوں کا ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے جیسے ہی سندھ ہائی کورٹ فیصلہ دے گی سندھ کی ملیں بھی فوراً اپنا اپنا کوٹہ ایکسپورٹ کریں گی۔ یہی وجہ ہے کہ کل میر پور خاص شوگر ملز اپنا فروخت کیا ہوا فروری کا سودا 1000 ٹن واپس خرید گئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ .
Feb 24 2023 22:43:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں فروری کے ریٹ میں دس بیس روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 8710/20 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ان پیڈ مال کے۔ جبکہ ٹیکس پیڈ کے 8795 جیسے حالات ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 9200 جیسے حالات ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی اچھی تھی تاہم رات کے وقت سٹہ بازوں نے مارکیٹ تھوڑی بہت گرائ ہے۔ مجموعی طور پر بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ جہاں حاضر میں کام نکلا مارکیٹ چل پڑے گی۔ جنوبی پنجاب کی ملیں مضبوط ہیں اور سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 26 فروری کو سندھ میں مزید 5/6 ملیں بند ہو جائیں گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott