Sugar | چینی
May 09 2025
Feb 04 2023 11:52:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کذرائع کے مطاق ماش کی سپلائ بھی کم ہے اور ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ نیچے جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 03 2023 15:11:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش سالم ایس کیو کراچی کے ریٹ 200 روپیہ من اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 12300 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 12400 تک کام ہوے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 284 کا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے .
Feb 02 2023 17:45:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مال انتہائ کم ہیں۔ جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں 273 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ .
Feb 02 2023 12:02:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 9 کنٹینر کی آمد تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ سے مال بہت تھوڑے تھوڑے باہر نکل رہے ہیں ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ اس لئے ماہرین بہتر ہے۔ .
Feb 01 2023 17:17:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12050 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے ماش کراچی پورٹ پر تھوڑا تھوڑا ہی آ رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب دوکاندار حضرات بھی ماش ضرورت کے مطابق ہی لے رہےہیں کیونکہ ریٹ بھی بہت بڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش میں مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ سپلائی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ فروری کے آخر میں برما کی نئی فصل شروع ہو جاتی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں شپمنٹس شروع ہو جاتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال تقریباً 5.50 لاکھ ٹن کی فصل کا تخمینہ ہے برما میں۔ برما سے سب سے زیادہ خریداری ہندوستان ہی کرتا ہے پاکستان کا حصہ نمک برابر ہی ہوتا ہے۔ .
Feb 01 2023 13:14:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچ مارکیٹ میں 12100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش ثابت کی سپلائ انتہائ کم ہے۔ جنوری کے مہینے میں 158 کنٹینر ماش ثابت ایس کیو جبکہ 25 کنٹینر ماش ثابت ایف اے کیو کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر ۔ جبکہ دسمبر میں 240 کنٹینر اور نومبر میں 68 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اگر پچھلے تین مہینے کی آمدن گنی جائے تو 491 کنٹینر بنتی ہے ماش ثابت ایس کیو اور ایف اے کیو کی کراچی پورٹ پر۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott