Sugar | چینی
May 09 2025
Mar 02 2023 17:10:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 8300/8400 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ادھر ہی کھیل رہی ہے۔ فروری کے مہینے میں کراچی پورٹ پر صرف 73 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ یہ پہلے کی بکنگ تھی۔ اب بکنگ کرانے کا وقت نہیں ہے کیونکہ جون میں پنجاب کی سمر کراپ یعنی ہاڑو فصل شروع ہو جاے گی۔ ابھی ہمارے پاس تین ماہ ہیں۔ جہاں اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ تھل میں لمبے چوڑے اسٹاک نہیں ہیں اور مارچ اپریل مئی بھرپور ڈیمانڈ کے مہینے ہوتے ہیں۔ .
Mar 02 2023 16:49:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12600 روپیہ من تک ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری کے مہینے میں 12 کنٹینر پورٹ پر آے ہیں ایف اے کیو کوالٹی کہ۔ جبکہ ایس کیو 56 کنٹینر آے ہیں تقریباً 68 کنٹینر لگے ہیں۔ ماش تھوڑا تھوڑا ہی ایمپورٹ ہو رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ فل الحال مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے۔ .
Mar 02 2023 12:57:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور حاضر میں 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پانچ تاریخ کو لگنے والے جہاز میں 148 تک کام ہوے تھے تاہم آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Mar 02 2023 11:59:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز 12600 بھی مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر نے آج ایک ساتھ ہی 17 روپیہ کی چھلانگ لگائی ہے اور 285 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیل کم کر دی ہے۔ .
Mar 02 2023 11:50:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 8400 سے 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 02 2023 11:50:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 207 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور کے ریٹ بھی تیز ہوے ہیں اور 215 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مسور میں تیزی کا رجحان ہے .
Mar 01 2023 18:25:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے تھے۔ شام کے اوقات میں 5 تاریخ والے جہاز میں 148 کی سیلنگ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال 477 ڈالر فی ٹن میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 139 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی جہاز پورٹ پر نہیں لگا ہے۔ جب جہاز لگے گا اور ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب حساب لگے گا کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 17:44:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 204 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 2210/12 سے 215 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کینیڈا میں 20/25 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 725 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں انڈیا کے نیوا شیوا پورٹ کیلئے۔ یہ نیوا شیوا پورٹ ممبئی میں ہے۔ پاکستان کیلئے 10/15 ڈالر ریٹ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کیلئے شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز زیادہ 10/15 ڈالر زیادہ لیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی مسور کی فصل کورے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور انڈیا نے کینیڈا سے خریداری شروع کی ہے جس کی وجہ سے کینیڈا کی مارکیٹ ٹائیٹ ہوئی ہے۔ 735 ڈالر فی ٹن والی مسور 215/16 میں پڑتی ہے کراچی آکر۔ اس لئے مسور لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے جیسے ہی کراچی میں پیمنٹ کا پریشر ختم ہوا مارکیٹ جمپ کر جانے گی۔ پھر ایمپورٹرز جب مسور کی بکنگ کرائیں گے جہاز میں تو 215 والی مسور میں جب تک ایمپورٹرز کو معقول منافع نہیں ملے گا وہ نہیں بیچیں گے۔ کیونکہ جہاز کی بکنگ 5/7 بڑے گھر لیتے ہیں اور پھر وہ حوصلے سے مال بیچتے ہیں اس لیے مسور میں مندہ نظر نہیں آ رہا تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12350 تک کام ہو کر شام کو واپس 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 7 روپیہ ڈالر تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیلنگ کم کی ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott