Sugar | چینی
May 10 2025
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Feb 10 2025 22:48:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 30 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ھے اور فروری کے سودوں کی 14600 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ فل الحال مارکیٹ سست ھے .
Feb 10 2025 19:50:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ میں 10 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ھے اور 14630 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ فل الحال ریٹیل میں گاہکی سست ھے .
Feb 10 2025 19:09:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں یونائٹڈ شوگر ملز کے 14280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی اتحاد کے 14310 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودوں کے 14640 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج حاضر گاہکی سست تھی۔ .
Feb 10 2025 18:08:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودوں کے 14650/55 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 10 2025 18:00:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لوکل میں تھوڑی بہت گاہکی ہے۔ .
Feb 10 2025 17:59:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 131.5/132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 10 2025 17:58:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2025 17:43:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مال 202/05 جبکہ مشین کلین مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 260/65 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال 240/60 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325/30 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں بکنگ 8/9 ایم ایم 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیرکا سے 30 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور کلپر 1380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2025 17:28:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور جہاز والے مال 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن کی آرایول کم تھی تاہم آگے مال لگ رہے ہیں۔ .
Feb 10 2025 17:08:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 15300/15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 10 2025 17:07:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2025 17:05:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 209/10 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ایل ڈی سی والے مال 201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2025 16:38:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 12800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں تاہم ابھی دوبارہ 12700روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 10 2025 16:29:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ پر 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ پرسوں کی پیمنٹ پر تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10000 روپیہ کوئنٹل تک سودے ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے. پلانٹ والے مالوں کے 10300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2025 16:02:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی یونائٹڈ 14280 جبکہ جے ڈی اتحاد 14310/15 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودوں کے 14650/60 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 10 2025 15:03:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ میں فروری کے سودے 20/30 روپیہ نرم ہوئے ہیں اور 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2025 14:56:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور جہاز والے مال کے 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ نرم ہے آگے پورٹ پر جہاز کی آمدن ہے جس میں 9000 ٹن مسور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں کرمسن مسور کے 26 کنٹینرز جبکہ نپر مسور کے 18 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Feb 10 2025 14:47:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مال 202/05 جبکہ مشین کلین مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ جنوری میں رشین چیکو کی 925 کنٹینرز کی آمدن تھی۔آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 260/65 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال 240/60 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں ارجنٹائن سے 67 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325/30 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جنوری میں کینیڈا سے 42 کنٹینرز کی آمدن تھی بکنگ 8/9 ایم ایم 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں امیرکا سے جنوری میں 21 کنٹینرز کی آمدن تھی بکنگ امیرکا سے 1350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2025 14:29:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 400 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13400/500 جبکہ گولی دھنیا 13800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2025 14:28:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10750/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 890 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11050 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش ثابت ایس کیو کے 184 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 10 2025 14:21:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2500 روپیہ مارکیٹ کمزور اوپن ہوئی ہے اور 31000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے جسکی وجہ سے بکنگ ڈاؤن ہے۔ بکنگ زیرہ اولڈ کراپ 2450 ڈالر جبکہ نیو کراپ کے 2350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 32500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Feb 10 2025 14:20:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 144 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں ییلو پیس کے ٹوٹل 50 کنٹینرز کی آرایول تھی کھپت کے لحاظ سے مال تو کم آئیں ہیں تاہم پچھلے 4 ماہ میں ییلو پیس کی امپورٹ زیادہ رہی تھی جس کی وجہ سے ابھی فلحال مال کم آئے ہیں تاہم ابھی دوبارہ پائپ لائن میں مال بک ہوئے ہیں ان مالوں کو آنے میں وقت لگے گا۔ .
Feb 10 2025 13:49:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد شوگر ملز 15000 نون شوگر ملز 14800 العریبیہ 14750 رمضان 14650 المعیز 2 14650 سفینہ 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور کسان 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد شوگر ملز 14330 روپیہ کوئنٹل جبکہ یونائٹڈ 14310 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے 14475 جبکہ اتفاق 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودے 14680/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 14050 تھرپارکر 14150 مٹیاری 14350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مجموعی پیداوار اس سال کھپت کے مقابلے میں کم ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ تاہم فل حال اندازہ ہے صحیح تخمینہ جب کرشنگ سیزن مکمل ہو گا پھر سامنے آئے گا۔ دوسری جانب سیزن شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئ ہے۔ دو ماہ میں قیمت 2500 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے۔ جب کہ پچھلے پورے سال میں 1700 روپیہ کوئنٹل بازار میں مندہ رہا ہے۔ جہاں تک مندہ تیزی کا تعلق ہے تو مجموعی طور پر تو مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے لیکن وقتی مارکیٹ گھسائ بھی کر سکتی ہے اگر تھوڑی بہت کریکشن آئے تو مزید مال خریدنے چاہیں۔ 2500 پہلے ہی مارکیٹ میں پڑ چکا ہے۔ اب تھوڑی بہت کریکشن آ کر بازار تیز ہو یا یہی سے بازار تیز ہو اس چیز کو فل حال نہیں جانچا جا سکتا ہے۔ تاہم فارورڈ میں مال اب جہاں کہیں کریکشن آئے وہاں خریدنے چاہیں۔ کیونکہ حاضر میں تو وقت کا مسئلہ نہیں ہوتا جبکہ فارورڈ میں مقررہ وقت پر مال کٹوانا پڑتا ہے۔ دوسری جانب عموماً جس طرح چینی میں ہوتا آیا ہے کہ گورنمنٹ بھی متحرک ہو سکتی ہے۔ آگے ٹیکس میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ سنبھالنے کے مسئلے بن سکتے ہیں۔جہاں مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ٹرینڈ ہو وہاں وقت کا تعین کرنا مشکل ہے۔ بعض دفعہ 15 دن میں تیزی ا جاتی ہے۔ بعض دفعہ 2/4 ماہ یا 5/6 ماہ بھی لگ جاتے ہیں۔ ان ساری چیزوں کو مد نظر رکھ کر بیوپار کرنا چاہیے۔ .
Feb 10 2025 13:02:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھوڑے سرد موسم کی وجہ سے لوکل فیکٹریوں والے گاہک بن جاتے ہیں لیکن آگے مارچ میں وکرا سلو ہی ہو جاتا ہے۔ ہلڈ مالوں کے کوالٹی کے حساب سے 18000/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 10 2025 13:01:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں نئے مال 18000/19000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ .
Feb 10 2025 13:01:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ دن تو بھرپور وکرے کے ہیں لیکن پھر بھی مارکیٹ اوپر نہیں جا رہی ہے جن ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے تھے وہ بھی تھوڑے تھوڑے مال نکال رہے ہیں اور کنری منڈی میں آمدن بھی زیادہ ہی ہو رہی ہے آج 3500 پلس بوری کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 21000/22000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی مالوں کے 26000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 10 2025 12:59:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 2450/2500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی 2650/2700 سبی کوالٹی لائنوں پر 2850/2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ تو رکی ہوئی ہے۔ نیچے ریٹیل میں فلحال وکرا سلو ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا اور لائن برانڈ کے 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5350/5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 300 توڑے تک تھی۔ .
Feb 10 2025 12:22:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Feb 10 2025 12:19:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ برما ارجنٹائن برازیل مالوں کے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برما سے 970 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12050 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فلحال لوکل پاکستان مونگ ثابت کی مارکیٹ کا انحصار امپورٹ کے مالوں پر ہی ہے جنوری میں ماہانہ کھپت کے مقابلے میں مال کم ہی آئے ہیں اور ٹوٹل 277 کنٹینرز کی آمدن تھی دوسری جانب امپورٹرز بکنگ میں بھی کم جائیں گے کیونکہ آگے بوائی کا وقت بھی قریب ہے۔ فلحال مارکیٹ میں دوبارہ بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 10 2025 12:01:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سبی کوالٹی مال لوڈ میں 16000 تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے کیونکہ گوار گم اور گوار میل کی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ انڈین مارکیٹ نرم تھی اور جئے پور منڈی میں 5280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے انڈین کرنسی میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott