+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2023 11:42:43
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 15950 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلاںوالی پاپولر 15750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سورج 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 15325/50 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جبکہ فل ستمبر 16600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 15800 جبکہ گھوٹکی 15850 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں مہران فاران آباد گار وغیرہ 16150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مٹیاری شوگر ملز نے جن کے مال پرانے پڑے ہیں ان پر ٹیکس لگا دیا ہے جتنا پرانا مال پڑا ہے اتنا زیادہ ٹیکس ہے۔ جولائ اگست کے سودوں پر ٹیکس نہیں ہے۔ 2% سے لے کر 12% تک ٹیکس ہے۔ جتنا پرانا مال اتنا زیادہ ٹیکس پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مل سے جب مال اٹھتا ہے تب انوائس کٹتی ہے۔ اس پر مل ٹیکس دیتی ہے اور مٹیاری میں کافی پرانے لوگوں کے مال پڑے ہیں اور اب ریٹ ہی ڈبل ہو گیا ہے۔ اس لیے انہوں نے آگے جن کے مال پڑے ہیں ان پر ٹیکس لگا دیا ہے۔ دوسری جانب اگر ریٹوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو اگست میں 32 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے۔ فارورڈ میں لوگوں نے اچھے نفعے کئے ہیں۔ اب مزید فارورڈ کے کام میں ٹریڈرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ کیونکہ چینی کے کام میں ساتھ ساتھ مسئلے بھی آ جاتے ہیں۔ کبھی گورنمنٹ آ جاتی ہے۔ اس لیے ان مسائل کو بھی مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہیے۔