+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 09 2023 13:30:57
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ تھے۔ زیریں سندھ میں 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں بمپر لوڈنگ ہے۔ ریٹوں میں فرقہ کافی ہے جس کی وجہ سے بھرپور لوڈنگ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں لیکن وقت لگ سکتا ہے۔ فل حال ٹریڈرز ڈرے ہوئے ہیں۔ پچھلے دو مہینے میں مارکیٹ میں شدید کریکشن کی وجہ سے پیمنٹوں کے مسائل بن گئے ہیں۔ ٹریڈرز کو ڈر ہے کہ کہیں حاضر میں چینی بیچیں تو آگے سے حوالے ہی گھومتے رہیں گے۔ اس وجہ سے مارکیٹ حاضر گاہکی کی وجہ سے تھوڑی بہت بہتر ہوتی ہے پھر نرم ہو جاتی ہے۔