+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 21 2023 15:00:58
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی مال 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گولڈن مال 2% دال والے 225/230 روپیہ کلو جبکہ گولڈن مال 1% والے 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 286.25 روپیہ کے لیول پر ہے امپورٹ میں۔ بکنگ ریگولر کوالٹی 725 ڈالر فی ٹن جبکہ اچھے مال 750 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 232.93 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر اکتوبر کے مہینے میں 439 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 260/270 روپیہ کلو یوکرین 8 ایم ایم 280/285 روپیہ کلو بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کراچی پورٹ پر اکتوبر کے مہینے میں 26 کنٹینر کی آمدن تھی۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم بیچ بھی کم ہے۔ مال کم ہیں۔۔ کینیڈا 9 ایم ایم 365/370 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 490/500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 13 کنٹینر کی آمدن تھی اکتوبر کے مہینے میں۔