+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 09 2023 13:19:28
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13250 کمالیہ 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئ ہے اور 12725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جنوری کے سودوں کے رات 13700 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے تھے۔ اپر سندھ میں 12625/12725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 12250 روپیہ کوئنٹل کا لیول بن گیا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی تھوڑی کر کے بہتر ہی ہوتی رہے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لانگ ٹرم میں چینی میں اچھی تیزی کے امکانات ہیں۔ اس لیے جو لوگ رہ گئے ہیں۔ وہ بھی دل کھول کر لانگ ٹرم کے لیے خریداری کریں۔