+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 11 2023 14:49:49
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 13160 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو 13175 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھوڑی سی خاموشی دیکھنے میں آئی ہے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈیلروں کے ہاتھوں میں ریڈی والے مال اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ کیوں جنوبی پنجاب کی ملیں ریڈی میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اتحاد شوگر مل والا 13800 مانگنا شروع ہو گیا ہے یکم جنوری کی پیمنٹ پر۔ گزشتہ روز جے ڈی ڈبلیو مل سے 15 جنوری کی پیمنٹ پر 13600 جبکہ 20 کی پیمنٹ پر 13700 تک کام ہوے تھے۔ ملیں مضبوط ہیں وقتی طور پر تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر مارکیٹ دوبارہ چل پڑے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔