+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 16 2023 15:16:11
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 12800 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 12825 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں دوپہر کے اوقات میں۔ اتحاد 12825 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13390/400 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ آج ریٹیل میں کل کی نسبت کام کم ھے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ان ریٹوں میں چینی لیتے جائیں مارکیٹ بہت جلد اچھی ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں بہت مضبوط ہیں۔ ہمارے پاس جو نئے ممبران آ رہے ان کیلئے یہ خصوصی پوسٹ ھے کہ جے ڈی ڈبلیو۔ یونائیٹڈ۔ اور اتحاد۔ شوگر ملز چینی کا انجن کہلاتی ہیں۔ باقی پورے پاکستان کی ملیں بوگیاں کہلاتی ہیں۔ جب انجن چلتا ہے تو پوری ٹرین چلتی ہے ماہرین کے مطابق انجن پہ دھیان دینا چاہیے نہ کہ بوگیوں پہ۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ان ملوں میں ہر ٹائم فارورڈ کے سودے ہوتے ہیں اس لئے پورے پاکستان کی ملیں جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد کے پیچھے چلتی ہیں۔ اس لئے ہماری ساری توجہ اس پر ہوتی ہے کہ انجن پر نظر رکھی جائے۔ ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں ہم پاکستان کی ہر مل کا ریٹ بھی سینڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن جو پاکستان کی بڑی بڑی ملیں ہیں جن کے پیچھے پوری مارکیٹ چلتی ہے ہم انہی کو فوکس کرتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جب جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوتی ہے تو پورے پاکستان کی ملوں میں 25 روپیہ کے اضافہ ہوتا ہے اور جب جے ڈی ڈبلیو مائنس ہوتی ہے تب پاکستان کی ہر مل مائنس ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب میں گنا 25/30 فیصد کم ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں 17 فیصد کم ہے۔ زیریں سندھ میں بھی گنا کم ہے۔ زیریں سندھ اور سینٹرل پنجاب میں گنے کی کھینچ ہے کھل کر گنا نہیں آ رہا ہے۔ اگلے ہفتے سے گنے کے ریٹ بڑھنا شروع ہو جائیں گے جیسے جیسے گنا بڑھے گا چینی بھی ساتھ ساتھ بڑھتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی اب بھی دوسری اجناس کے مقابلے میں انتہائی سستی ھے۔ چونکہ اس سال سیزن کے اختتام پر لوگوں کو کافی مار پڑ گئی اس لئے لوگوں کے حوصلے پست ہوے ہوے ہیں۔ حالانکہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں اور ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔