+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 09 2024 13:32:41
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 159 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 460 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 141 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نومبر کے مہینے میں 139 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ جو کہ بہت کم ہے۔ دسمبر اور جنوری میں بھی کم ہی آمدن متوقع ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جولائ میں مارکیٹ کافی کمزور ہو گئ تھی بکنگ بھی کمزور ہو گئ تھی اور لوکل میں مال بھی زیادہ ہو گئے تھے۔ پھر ٹریڈرز نے ُبک کروائے اکتوبر میں پھر لوکل مارکیٹ 97 تک آ گئ۔ اکتوبر کے بعد کوئ لمبی چوڑی بکنگ ہوئ نہیں اور مال کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں بہت اچھی تیزی آئ ہے۔ پچھلے 70 دن میں 60 روپے کی تیزی آئ ہے۔ اب جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جا رہی ہے ٹریڈرز نفع پکا کر کے بکنگ میں جا رہے ہیں۔ دوسری جانب افغان بارڈر کے ذرائعے سے بھی پشاور میں مال آ رہے ہیں۔