+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 06 2024 12:30:18
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 17500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17000 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 2 اگست تک کے اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں راجستھان میں 23.39 لاکھ ہیکٹئر پر بیجائ ہوئ ہے جبکہ جبکہ پچھلے سال 2 اگست تک 25.32 لاکھ ہیکٹیر پر بیجائ ہوئ تھی۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت 8٪ بیجائ کم ہے۔ گجرات میں 56.3 ہزار ٹن بینائی ہوئ ہے جبکہ پچھلے سال 95.21 ہزار ٹن پر بیجائ تھی جو کہ پچھلے سال کی نسبت 40٪ کم ہے۔ اور بارشوں کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو پچھلے ہفتے گجرات میں تو بارشیں ہوئ ہیں جبکہ راجستھان میں ویسٹ راجستھان میں بارشیں نہیں ہوئ ہیں جبکہ ایسٹ راجستھان میں بارشیں ہوئ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کی ایکسپورٹ میں پچھلے پانچ چھے مہینے لگاتار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے پانچ مہینے سے ہر ماہ 20 ہزار ٹن پلس گوار گم کی ایکسپورٹ رہی ہے۔ آگے بھی 20 ٹن پلس ہر مہینے کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں گوار میل کی ایکسپورٹ گوار گم سے بھی زیادہ ہو رہی ہے۔ مئ کے مہینے میں گوار میل 27 ہزار ٹن ایکسپورٹ کیا ہے انڈیا نے۔ ہر سال گوار گم کی ایکسپورٹ گوار میل سے زیادہ ہی ہوتی ہے لیکن پچھلے سال 2023/2024 میں گوار گم اور اور میل کی ایکسپورٹ برابر برابر ہی رہی ہے جو کہ 289000 ٹن تک ہے۔ کروڈ آئل کی قیمتوں سے متعلق اگر دیکھا جائے تو جیسے جیسے کروڈ آئل کی قیمتیں بڑھتی ہیں اسی حساب سے انٹرنیشنل گوارے کی قیمت بھی بڑھتی ہے کیونکہ گوار گم آئل رگنگ میں استعمال ہوتی ہے۔ کروڈ آئل کے قیمت 83 ڈالر سے کم ہو کر 73 ڈالر کے لیول پر ہے۔