+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 31 2024 15:00:26
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں اچھے مالوں کے گاہک ہیں۔ زمینداروں نے بیچ تھوڑی کم کی ہے ریٹ کافی ٹوٹ گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں ایکسپورٹرز گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سال 2023/2024 میں پاکستان نے سب سے زیادہ تل ایکسپورٹ چائنہ کو ہی کیے ہیں۔ 76٪ چائنہ، 7٪ ایران، 5٪ یورپین ممالک، 4٪ مڈل ایسٹ، جبکہ 3٪ میں باقیہ ممالک ہیں۔ اس بار پاکستان کی ریکارڈ فصل ہے۔ 4 لاکھ ٹن کے قریب کراپ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ میں اس سال لوکل بیجای 280000 ہیکٹئر پر ہوئ ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 27٪ زیادہ ہے۔ پچھلے سال 2023 میں 220600 ہیکٹیر پر بیجای تھی۔ پچھلے سال کراپ 453400 میٹرک ٹن تھی جبکہ اس سال بھی 450000 لاکھ ٹن کی کراپ متوقع ہے۔ کراپ کے شروع میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ییلڈ متاثر ہے۔ چائنہ کی 80٪ فصل چار صوبوں پر مشتمل ہے جس میں ہینن ، ہوبائ، جیانجگزی اور اہنوئ شامل ہیں۔ ہینن صوبے کی سالانہ پیداوار 190000 ٹن تک ہے جبکہ ہوبائ صوبے کی سالانہ تل کی پیداوار 130000 ٹن تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال جنوری سے مئ تک چائنہ نے 554700 ٹن تل امپورٹ کیا ہے۔ جو کہ پچھلے سال کی نسبت 37٪ زیادہ ہے اس دورانیے میں۔ جس میں سب سے زیادہ افریکن ممالک شامل ہیں۔ سب سے زیادہ نگر 43.96٪ ،ٹوگو 15.82٪، ایتھوپیا 12.28٪، سوڈان 12.08٪ کی تل کی ایکسپورٹ ہے۔ 2024 جنوری سے مئ تک چائنہ کی تل کی ایکسپورٹ 10700 ٹن رہی ہے جس میں ساؤتھ کوریا جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس وقت چائنہ کے ہونگڈاو پورٹ پر 193000 تل موجود ہے جبکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 150000 ٹن تل تھا۔ ریگولر روٹین کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو 50000 ٹن چائنہ تل مزید امپورٹ کرتا 2024 کے دوسرے حصے میں لیکن چونکہ ریٹوں میں بہت فرق بن گیا ہے۔ اس لیے ماہرین کا خیال ہے۔ چائنہ زیادہ سے زیادہ تل خریدے گا۔ چائنہ کو امپورٹ میں بہت فائدہ ہے اور چائنہ کے لوکل سٹاکسٹ بھی امپورٹ میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ تل کے ڈومیسٹک ریٹوں میں بھی کافی گراوٹ دیکھنے میں آئ ہے۔ سال 2024 کے پہلے حصے میں چائنہ تل کے لوکل ریٹ 15000/16000 یوآن پر ٹن تک تھے جو کہ 13000 یوان تک ہیں۔ یہ ریٹ ڈالر میں 1832 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ چائنہ لوکل مارکیٹ کے سپورٹنگ ریٹ 10000 یوان تک ہیں وہ بھی 1400 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان کی کراپ کی کوالٹی خراب ہو گئ ہے لیکن پھر بھی پوری دنیا کو اس وقت پاکستان سے بہت اچھا وارہ ہے۔ باریک تل کی بھی ایکسپورٹ میں بہت اچھی گاہکی ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔