+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2024 16:30:28
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 410 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 128 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پچھلے 3 ماہ سے مسلسل کمزور ہے۔ تین مہینے پہلے 1 جون کو 152 روپیہ کلو تک مارکیٹ تھی۔ مارکیٹ میں 37 روپیہ کلو تک کی کریکشن آ چکی ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی پچھلے 4 ماہ میں 500 ڈالر سے کمزور ہو کر 375 ڈالر تک رہ گئ تھی جو کہ انڈیا کے ڈیوٹی ایکسٹینڈ کرنے کی وجہ سے کچھ بہتر ہوئ ہے۔ لیکن ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا کی خریداری کے باوجود بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ییلو پیس کی سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کے امکانات تو نظر نہیں آ رہے ہیں۔