+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 08 2024 13:28:34
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 16700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17000 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ تاہم انڈیا مارکیٹ ہفتہ پہلے تیز ہو کر 5700 تک چلی گئ تھی جبکہ ابھی 5450 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال 2024 میں انڈیا کی گوار گم کی ایکسپورٹ 148600 ٹن ہے جو کہ پچھلے سال 2023 میں 52070 ٹن تک تھی۔جو کہ پچھلے سال کی نسبت 185٪ زیادہ دیکھنے میں آئ ہے۔ اس سال سب سے زیادہ گوار گم کی خریداری یو ایس اور رشیا نے کی ہے جو کہ مجموعی میں سے 83٪ تک خریداری بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کا سب سے زیادہ اور بڑا استعمال آئل رگنگ میں اور جنگی مواد میں استعمال ہوتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کی آئل فیلڈز پر بھی حملہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے پچھلے ہفتے کروڈ آئل کی قیمت 66 ڈالر سے بڑھ کر 75 ڈالر ہو گئ ہے۔ اور کروڈ آئل کی قیمتیں جیسے جیسے تیز ہوتی ہیں گوار گم کی قیمتیں بھی اسی حساب سے تیز ہوتی ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا ماحول بنتا جا رہا ہے۔