+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 29 2022 13:50:00
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد اور حیدرآباد کی مارکیٹیں بند ہیں لیکن انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔ 6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں کیش پیمنٹ پر جبکہ 50/60 دن پیمنٹ پر 6650/6700 جیسے حالات ہیں۔  بارشوں کی وجہ سے فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔  آگے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مونگ میں بھی بھرپور تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ کسی وقت بھی 7000 کی حد کو چھو سکتی ہے۔ کیونکہ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔  دوسری اہم بات یہ ہے کہ زمیندار کا ایک ایکڑ پر خرچہ 35000 آتا ہے۔ اور فی ایکڑ پیداوار صرف 2 بوری نکل رہی ہے اوپر سے بارشوں نے نقصان کیا ہے جسکی وجہ سے کسان مونگ نہیں بیچ رہے ہیں۔  دو بوری پیدوار میں زمیندار کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے۔  انٹر نیشنل مارکیٹ اتنی تیز ہےکہ وارہ نہیں کرتی۔ باہر سے اچھی کوالٹی کی مونگ 9350 میں کراچی آکر پڑتی ہے۔ جبکہ لوکل مارکیٹ انتہائی سستی ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں اور تیزی کا رجحان ہے