+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 18 2024 12:24:44
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور موقع پاس مالوں کے 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق باجرہ کی فصل اس سال ماہرین آدھی بتا رہے ہیں۔ تھل میں بھی فصل کم ہے اور لالہ موسیٰ لائن پر بھی فصل کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باجرہ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی باجرہ کافی مہنگا ہے۔ انڈیا سے باجرہ کا پڑتا انتہائی مہنگا ہے۔ اگر انڈیا سے کراچی یا پھر تافتان بارڈر کوئٹہ باجرہ منگوایا جاے تو تقریباً 5600 سے 5800 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں باجرہ کی موجودہ قیمت 3400 روپیہ من تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں باجرہ خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ پاکستان میں فصل شارٹ ھے دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ہے اس لئے آگے چل کر باجرہ میں ایک اچھی اور تگڑی قسم کی تیزی متوقع ہے۔