+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 23 2024 13:12:08
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مال اے جی ای 249 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فل حال لوکل گاہکی بھی سست ہے۔ تاہم فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا گاہک ہے۔ بکنگ 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا خریدار ہے کیونکہ انڈیا کی لوکل مارکیٹ 800 ڈالر کے لیول پر ہے۔ انڈیا کو بکنگ میں ان ریٹوں میں وارہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کی ییلو پیس پر زیرو امپورٹ ڈیوٹی کی مدت 31 دسمبر تک ہے۔ انڈیا کی ییلو پیس کی امپورٹ ڈیوٹی کی پالیسی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ اگر انڈیا ییلو پیس کی ڈیوٹی ایکسٹینڈ نہیں کرتا ہے تو انڈیا کالے چنے کی قیمتوں میں بہتری بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے کالے چنے کی بکنگ میں بھی بہتری بن سکتی ہے۔ لیکن یہ سارہ دارومدار انڈیا کی پالیسی پر ہے۔