+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 08 2025 18:16:50
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 300/400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 18600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ مزید 500/1000 نرم ہو تو مال خریدنے چاہیں۔ پاکستان میں کراپ بہت کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں اس بار گوارے کی پیداوار 19٪ تک کم ہوئ ہے۔ 5 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جبکہ کیری فارورڈ سٹاک بھی اس سال 33٪ کم ہے۔ اس سال کیری فارورڈ سٹاک انڈیا میں 2 لاکھ 75 ہزار ٹن تک ہے۔ انڈیا کی کل گوارے کی سپلائ 8 لاکھ 46 ہزار ٹن تک کی ہے۔ پچھلے سال انڈیا میں گوارے کی کل سپلائ 11.12 لاکھ ٹن تک تھی۔ اس سال انڈیا میں گوارے کی آمدن بھی 28٪ تک کم ہو رہی ہے جبکہ کرشنگ بھی 24٪ تک کم ہو رہی ہے پچھلے سال کی نسبت۔ کرشنگ کم ہونے کی وجہ سے گم بھی کم بنے گی۔ پچھلے سال انڈیا میں گوار کی ڈیمانڈ بھی 8 لاکھ 64 ہزار ٹن تک تھی جبکہ اس سال ڈیمانڈ میں بھی کمی متوقع ہے۔ 6.5 لاکھ ٹن تک کی ڈیمانڈ متوقع ہے۔ تاہم انڈیا سے گوار گم کی ایکسپورٹ پچھلے سال 2 لاکھ 28 ہزار ٹن تک کی تھی جبکہ اس سال ایکسپورٹ میں مزید اچھی ڈیمانڈ ہے۔ امیرکا ، رشیا، چائنہ گاہک ہیں۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت 10/15٪ مزید گوار گم کی ڈیمانڈ متوقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں 90٪ تک گوار ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 7/8٪ تک ہوتا ہے۔ اس لیے گوار کی مندہ تیزی انڈیا کی مارکیٹ کے پیچھے ہی ہوتی ہے۔ انڈیا میں حکومت کی طرف سے فصلوں کی قیمتوں کو باقاعدہ طریقے سے سنبھالا جاتا ہے۔ اس لیے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھے میں نہیں آتا۔