+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 31 2025 20:55:22
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جنوری کے سودوں میں رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کی لچک دیکھنے میں آئی ہے اور 14155 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کے 14565/70 تک ہوے ہیں۔ جنوری کے سودوں کی پیمنٹ کا لین دین پیر کو ہو گا۔ عموماً فارورڈ کے سودوں کا لین دین یکم تاریخ کو ہوتا ہے لیکن جب کبھی یکم کو بنک بند ہوں تو پھر لین دین جس دن بنک کھلتے ہیں اس دن ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اوور آل مارکیٹ بہتر ہی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ملیں کھل کر سیل نہیں دے رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے آگے پہلی تاریخوں کی ڈیمانڈ بھی نکلے گی اور 15 فروری کے بعد رمضان المبارک کی ڈیمانڈ بھی شروع ہو جاے گی۔