+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 05 2025 12:47:12
  • Comments

Turmeric | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں پرانے مال 22000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ہلدی کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں 100 ڈالر قیمت کم ہوئی ہے اور 1440 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ سی این ایف کراچی پورٹ کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا کی ہلدی 1440 ڈالر میں دبئی کے ذریعے کراچی پورٹ کیلئے دستیاب ہے جو کراچی آکر تقریباً 20000 روپیہ من تک پڑتی ہے۔ اس ریٹ میں گٹھہ جسے بلب کہتے ہیں وہ بھی مل جاتی ہے جبکہ پھلی جسے فنگر کہتے ہیں وہ بھی مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں قیمتیں ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔ اس لئے ہلدی کا کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے مارکیٹ میں مندے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔