+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 12 2025 21:55:22
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10900/11000 روپیہ کوننٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ تھر پارکر لائن سے 9550 روپیہ کوننٹل تک سودے ہوے تھے تاہم آج تھر پارکر سے بھی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل پنجاب کی منڈیوں میں 50 دن کی پیمنٹ پر 11500/600 تک سودے ہوے ہیں۔ باجرہ میں پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ سے کوریکشن چل رہی تھی۔ اب ان شاءاللہ آہستہ آہستہ مارکیٹ بہتر ہوتی چلی جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق باجرہ مئ مہینے سے بھرپور تیزی شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ عید سے قبل باجرہ 12000 بن سکتا ہے۔ دنوں کا تعین کرنا تو مشکل بات ہوتی ھے تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں باجرہ میں زبردست تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔