+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 09 2025 11:56:42
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 223 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ سرگودھا 9500 ملتان 9400 فیصل آباد 9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ جن ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہیں کافی کم وقت میں اچھا منافع ہو رہا ہے۔ ساتھ نفع بھی پکا کرتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ جو بھی تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ کرتا ہے دوبارہ پھر اونچے ریٹوں میں ہی مال ملتا ہے۔ ابھی جن ٹریڈرز نے 208/210 پر مال بیچے ہیں کل دوبارہ 218/220 کے لیول پر مال لے گئے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کی وجہ سے جو ٹریڈرز عید سے پہلے 190 میں مال بیچ رہے تھے ابھی وہ بھی رک گئے ہیں مال ہولڈ کر لیے ہیں۔ مزید بھی ان ریٹوں میں انویسٹرز گاہک بن جاتا ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انڈیا بھی بازار کافی تیز ہو گیا ہے۔ دہلی منڈی میں 5950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ بکنگ بھی تین چار دن میں 50 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور کنٹینر میں 740 ڈالر تک کام ہو گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 230.81 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔