+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 10 2025 20:08:01
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 218 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ تھوڑی سی مارکیٹ ملائم ہوئ ہے لیکن امید ہے دوبارہ بڑھ جاے گی۔ کیوں اسٹاکسٹ اور ملرز دونوں کراچی سے خریدار ہیں۔ تھل کی منڈیوں میں 9200 روپیہ من جیسے بھاؤ ہی۔ لیکن تھل سے مال کھل کر نہیں ملتے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تھل میں فصل اتنی تھوڑی ہے وہ وہاں کے مقامی لوگ ہی بڑھا بڑھا کر لے جاتے ہیں۔ بڑی منڈیوں کی پائپ لائن بھرنے کیلئے ابھی 12 لاکھ بوری درکار ہے جبکہ کراچی اتنا مال موجود نہیں ہے۔ ابھی امپورٹرز بکنگ کرا رہے ہیں لیکن مئ جون کی شپمنٹ مل رہی ہے۔ وہ مال جولائی میں پاکستان پہنچنا شروع ہوں گے۔ اور حیدرآباد ملتان فیصل آباد سرگودھا لاہور گوجرانوالا پنڈی پشاور وغیرہ کی پائپ لائن بالکل خالی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کئی ماہرین سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مئی کے مہینے ہی بھرپور بیوپار ہو جانا چاہیے کالا چنا کا۔ اس لئے مال ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے۔ باقی روپیہ دو روپیہ کی آپ ڈاؤن بیوپار کا حصہ ہے