+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 17 2022 15:40:24
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور بھی تیز ہوئی ہے اور 200 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر شام کے اوقات میں 216 کا ہو گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز نے بیچ بند کی ہے۔ پورٹ پر آج بھی 152 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ عارضی بہتری ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ کینیڈا سے 735 ڈالر میں ملتی ہے اور کراچی آکر 171.50 کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال ستمبر اکتوبر کی شپمنٹ ہیں۔ جبکہ جو مال اب پورٹ پر لگ رہے ہیں تمام ایمپورٹرز کا مہنگے داموں خریدا ہوا مال ہے۔  وقتی طور پر ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے لیکن مجموعی طور پر مندے کا رجحان ہے