+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 14 2022 15:30:24
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 8200 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ کراچی 195/96 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ کے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں جو پورٹ پر مال لگیں گے ان کا بھی خریدار ہے 192/93 روپیہ کلو تک۔  فل الحال مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔  دال کی بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر میں ایک جہاز آسٹریلیا سے لوڈ ہونا ہے تقریباً 24000 ٹن کا وہ 19 ستمبر کو برزبین پورٹ پر لوڈنگ کیلئے جاے گا۔  تاہم روانہ ہونے میں تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے کیونکہ برزبین پورٹ پر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی سننے میں آ رہی ہے۔  صحیح اندازہ جب لوڈ ہو کر نکلے گا تب ہی لگ سکے گا۔  وقتی طور پر مال شارٹ ہیں کراچی میں۔