+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 06 2022 15:28:01
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 1 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 5900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔  لالہ موسیٰ لائن 2400/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  شکر گڑھ نارووال لائن بھی 2400/50 جیسے حالات ہیں مارکیٹ خاموش ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیڈ ملوں نے بھی مزید 50 روپیہ من ریٹ گرا دیا ہے اور دوسری جانب یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ فیڈ ملیں پیمنٹ بہت ڈھیلی دے رہی ہیں۔  جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15/20 اکتوبر کے بعد لالہ موسیٰ لائن پر آمد بھرپور شروع ہو جاے گی۔  جبکہ اگلے ہفتے سے شکر گڑھ نارووال لائن پر بھی آمد کا زور پڑنا شروع ہو جاے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تھل لائن پر اکتوبر کے آخری ہفتے سے آمد شروع ہو جاے گی۔  ماہرین کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے اور نومبر کے پہلے دوسرے ہفتے میں آمد کا بھرپور زور ہو گا۔