+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 24 2022 15:06:29
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر لوڈنگ 135 جبکہ پورٹ کے سودے 133 تک ہوے ہیں۔ پورٹ پر 70 کنٹینر کی آمد تھی۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ییلو پیس کا جہاز جو کینیڈا سے لوڈ ہو کر پاکستان کیلئے روانہ ہوا ہوا ہے اس میں 22000 ٹن کے قریب مال ہے جو 12 نومبر کی تاریخ شو کر ہے۔ یعنی 12 نومبر کو پورٹ پر لگے گا۔ تاہم جہاز کی تاریخ آگے پیچھے ہو سکتی ہے بعض اوقات جہاز پورٹ پر ا جاتا ہے لیکن برتھ نہ ملنے کی وجہ سے ایک دو دن کیٹ بھی ہو سکتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نومبر دسمبر میں 300/400 کنٹینر رشیہ کے پورٹ پر آمد متوقع ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز لگنے سے پہلے پورٹ پر کوئی بڑی آمد کے امکانات نہیں ہیں ہو سکتا ہے اگر کوئی جہاز آے بھی تو 50/60 کنٹینر لگ سکتے ہیں۔  بکنگ رشیہ سے 470 ڈالر کی صورتحال ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 114 تک پڑتا ہے۔  تاہم فریش بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ بس یہی مال ہیں 300/400 کنٹینر کی شکل میں اور 22000 ٹن جہاز کی شکل میں مال لگے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق حاضر میں فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ جب جہاز پورٹ پر لگے تو پھر مارکیٹ دیکھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔  کیونکہ حاضر میں ریٹ بہت بھاری ہو گیا ہے۔