+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 08 2022 16:22:39
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 3 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 133 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر لوڈنگ کے۔ پورٹ کے مال کا خریدار نہیں ہے کیونکہ 12نومبر بروز ہفتہ کو پورٹ پر جہاز لگ جائے گا اور جہاز کے مال میں 115 کی بیچ ا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ جہاز 463.5 ڈالر میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 113 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 222.20 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ دباؤ میں ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ییلو پیس کے جہاز کے بعد 21/22 نومبر کو کالا چنا کا جہاز بھی لگے گا۔  اسکے علاوہ پورٹ پر دوسری دالوں کی آمد بھی متوقع ہے اس لئے مارکیٹ دباؤ میں رہنے کی توقع ہے۔