+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 28 2022 15:49:11
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ تیز ہوئی ہے اور 124 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں بہت زبردست ڈیمانڈ ہے۔ ڈیمانڈ پوری ہی نہیں ہو رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز لگنے سے پہلے پائپ لائن بالکل خالی ہو گئی تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایمپورٹرز جہاز کے مال کے ڈاکیومنٹ تو اٹھا لئے ہیں اور جہاز کا مال گوداموں میں بھی آ گیا ہے لیکن بنکوں سے ایمپورٹرز نے مارجن پہ ڈاکیومنٹ اٹھاے ہیں ابھی ڈالر کا بھاؤ طے نہیں ہوا ہے۔  اس لئے ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دیتے دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھرپور ہے۔ فل الحال مارکیٹ مزید تیز ہی نظر آ رہی ہے۔