+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 30 2022 16:33:49
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 179/80 جیسے حالات ہیں۔ پیک مال 183/85 جبکہ نپر مسور بھی 185 پہ رکی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 780 ڈالر ہے آسٹریلیا اور کینیڈا دونوں کی۔  جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 190 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال ایمپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ مسور پڑتے سے نیچے فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ بنک ڈالر بھی کھل کر نہیں دے رہے ہیں۔ اس لئے ماہرین مسور میں تیزی کی باتیں کرتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی پاکستان کے ایک نامور اور انتہائی زیرک ایمپورٹر سے چند روز پہلے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا مسور جب مضبوط ہاتھوں میں چلی جاے گی تو مارکیٹ 200 کا منہ دیکھ سکتی ہے