+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 09 2022 17:43:32
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 127 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تقریباً 2200/2300 ٹن ییلو پیس کے بنک نے ابھی تک ڈالر فراہم نہیں کئے ہیں۔ جبکہ جو مال گوداموں میں مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ اور ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر ڈیمانڈ اسی طرح رہی تو بہت جلد ییلو پیس 130 کراس کر جاے گی۔  کیونکہ 12 ہزار ٹن والا ایک جہاز 14 جنوری کو پورٹ پر آے گا۔ اس سے پہلے گوداموں والا مال فارغ ہو جاے گا۔  بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس دوبارہ 134/35 بن سکتی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔