+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 15 2022 17:15:24
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 25/50 پیسے بہتر ہوا ہے اور 153.50سے 154 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 8 دن کی پیمنٹ پر 155 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز 5 جنوری کو لگنا ہے اس میں 156.5 تک کام ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ٹریڈرز اور ایمپورٹرز کے جذبات گرم ہیں۔ کیونکہ جب آمد والا سلسلہ بند ہو گا تو سپلائی لائن میں گیپ آ سکتا ہے۔ ایمپورٹرز فل الحال نئی بکنگ میں دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے مال پورٹ پر مہینہ ڈیڑھ مہینہ رلتے ہیں اور پڑتا ہی 20 روپیہ کلو اوپر ہو جاتا ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ جب مال پورٹ پر رہتا ہے تو ڈیمریج اور ڈیٹینشن کی مد میں جو جرمانہ لگتا ہے تو پڑتا مہنگا ہو جاتا ہے۔