+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2023 12:26:44
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  جوار سفید دادو 3600 روپیہ من۔ بھاگ ناڑی 4300 سبی 4400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  ملتان منڈی میں دادو جوار 3700 کی بیچ ہے۔  جبکہ سبی کوالٹی 4400 میں مل جاتی ہے۔  گاہک تھوڑا خاموش ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ مندے والے حالات نظر نہیں آ رہے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ تھوڑی بہت نیچے آکر دوبارہ مارکیٹ سنبھل جائے گی کیونکہ دادو اور سبی کے علاقوں میں فصل کم ہے۔   

سدا بہار جوار اوکاڑہ 200/250 بیگز کی آمد تھی 4500/4550 روپیہ من تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔  گزشتہ سال 22 سال بعد پہلی دفعہ یہ دیکھنے میں آیا کہ تربیلا ڈیم میں پانی خشک ہو گیا جس کی وجہ سے پچھلے سال کاشت ہی متاثر ہو گئی تھی۔ تاہم اس سال تربیلا ڈیم میں پانی ٹھیک ہے۔ اور جنوری کے آخر میں اچھی بارشیں بھی متوقع ہیں۔  چارہ کی شارٹیج ہے۔ امید ہے بیجائی اچھی ہو گی۔ 

ہائبرڈ جوار کراچی 240 روپیہ پہ رکی ہوئی ہے۔