+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2023 16:49:47
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 193 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ نپر مسور میں 3 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 196 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹر 197 بھی مانگ رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 27/28 جنوری کو نپر کا 9000 ٹن کا جہاز لگنا تھا جس میں 186 تک کام ہوے ہیں آج ایمپورٹرز نے فارورڈ کی سیل بند کر دی ہے کیونکہ انٹر بنک سے ڈالر مل بھی نہیں رہا اور انٹر بنک میں ڈالر بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے آج ایمپورٹرز نپر والے جہاز میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔