+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 07 2023 16:51:40
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 5/6 روپیہ کلو کی کمزوری دیکھنے میں آئی ہے اور 217 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ نپر مسور کے ریٹ بھی ہم ہوے ہیں اور 215 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے ایمپورٹر فل الحال فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم جن بروکر حضرات کے ہاتھ میں کم ریٹ کے خریدے ہوے مال ہیں وہی ری سیل میں بیچ رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور 702 ڈالر میں آخری بکنگ ہوئی تھی جو کراچی آکر تقریباً آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 212 میں پڑتی ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اتنی زیادہ رقم لگا کر اور اتنے مشکل حالات میں ایمپورٹ کر کے ایمپورٹرز اس بھاؤ میں مسور فروخت نہیں کریں گے کیونکہ انٹر بنک ڈالر لینے کیلئے انتہائی خواری اٹھانی پڑتی ہے۔ اس لئے جہاں ڈیمانڈ بہتر ہوئی وہاں مارکیٹ پھر گرم ہو جاے گی۔ چند دن پہلے پورٹ پر 21000 ٹن مسور آئ ہے یہ بمشکل ڈیڑھ ماہ کی خوراک ہے۔  اپریل سے لے کر اگست ستمبر تک تقریباً ہر ماہ 500/600 کنٹینر چاہیے ہوتا ہے پاکستان کو۔  اس لئے آگے چل کر ہمیں مزید بکنگ کی ضرورت ہو گی اسی لئے ماہرین مسور کی تیزی کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔  اب مسور کنٹینر کی شکل میں ایمپورٹ کرنا مشکل ہے اور بڑے ایمپورٹر جب جہاز منگوائیں گے تو مارکیٹ پکے ہاتھوں میں ہی رہے گی۔  اور تیزی والی صورت حال ہی رہنے کی توقع ہے آنے والے دنوں میں