+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 21 2023 13:33:44
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10/15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8910/15 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں حاضر میں یہ ٹیکس پیڈ کے ریٹ ہیں۔ فروری کے سودوں میں 30/40 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 8900 جیسے حالات بن گئے ہیں ان پیڈ مال کے۔ مارچ 9410/15 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہلکی پھلکی نرمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرین کے 25/50 روپیہ کوئنٹل اوپر نیچے ہو کر دوبارہ چل پڑے گی۔ ملیں بہت مضبوط بیٹھی ہوئی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اگلے سال کیلئے گنے کی امدادی قیمت 450 روپیہ من کرنے کا فیصلہ کیا ہے سمری سندھ کابینہ کو بھیج دی گئی ہے منظوری کیلئے۔